نیپال میں اکھنڈ بھارت کا نقشہ نذر آتش
نیپال میں لپو لیکھ تنازع پر گریٹر انڈیا کے خلاف مظاہرہ ہوا جس میں اکھنڈ بھارت یعنی گریٹر انڈیا کا نقشہ بھی نذر آتش کیا گیا۔
غیر ملکی میڈیا ک مطابق نیپال کے دارالحکومت کھٹمنڈو میں لپو لیکھ تنازع پر گریٹر انڈیا کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا گیا جس میں اکھنڈ بھارت کا پرچم نذر آتش کیا گیا جس میں نیپالی علاقوں کو بھی شامل کیا گیا ہے۔
واضح رہے کہ اکھنڈ بھارت کا یہ نقشہ چند روز قبل نئی دہلی میں نئی انڈین پارلیمنٹ بلڈنگ کے افتتاح کے موقع پر آویزاں کیا گیا تھا۔ جس میں نیپال کا کچھ علاقہ بھی شامل دکھایا گیا ہے۔ یہ 372 کلومیٹر پر محیط متنازع زمین کا ٹکڑا نیپال، انڈیا اور چین کے علاقے تبت کے درمیان سنگم پر واقع ہے۔
اس سے قبل مئی 2020 میں انڈیا نے شمالی ریاست اترکھنڈ سے تبت کے سرحدی علاقے لپو لیکھ تک 80 کلو روڈ کی سڑک کا افتتاح کیا تھا جس میں سے 19 کلومیٹر طویل روڈ ایسے علاقے سے گزرتی جس پر نیپال کا دعویٰ ہے۔
from عالمی خبریں Archives - ARYNews.tv | Urdu - Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/tejSgyz
No comments