کینیڈا کے جنگلات میں آتشزدگی، امریکی فضا بھی آلودہ ہوگئی
موسمیاتی تغیرات کی وجہ سے کینیڈا کے جنگلات میں لگی خوفناک آتشزدگی بے قابو ہوگئی جس سے امریکا کی فضا بھی آلودہ ہوگئی۔
غیر ملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق کینیڈا کے صوبے کیوبیک کے جنگلات میں لگی آگ بے قابو ہوگئی جس سے تقریباً 30 لاکھ ہیکٹر سے زائد ہیکٹر کا علاقہ جل کر خاکستر ہوگیا۔
کیوبیک کے جنگلات میں چار سو مقامات پر آگ لگی ہوئی ہے جبکہ ڈھائی سو مقامات پر آگ قابو سے باہر ہے۔
آگ سے اوٹاوا اور کینیڈا کے سب سے بڑے شہر ٹورنٹو میں ہوا کا معیار شدید متاثر ہوا ہے جبکہ کینیڈا کے جنگلات میں آتشزدگی کی وجہ سے امریکا میں فضا آلودہ ہو گئی۔
کینیڈا کے جنگلات میں لگنے والی آگ تاحال بے قابو، ہزاروں افراد کی نقل مکانی
رپورٹ میں بتایا گیا کہ آگ بھڑکنے سے دھوئیں کے بادل کئی امریکی ریاستوں تک پہنچ گئے، لوگوں کے لیے سانس لینا مشکل ہو گیا جس کے باعث مختلف شہروں میں انتباہ جاری کر دیا گیا۔
رپورٹ میں بتایا گیا کہ فضائی آلودگی کی وجہ سے 10 کروڑ امریکی متاثر ہو ئے ہیں شہر میں گالف کورسز، پارکس اور چڑیا گھر کو بند کر دیا گیا۔
اس کے علاوہ نیویارک میں ہوا کا معیار ریکارڈ بد ترین سطح پر آگیا، نیویارک کے گورنر نے شہریوں کو بلا ضرورت گھر سے باہر نہ نکلنے اور ماسک پہنے کی ہدایات کی ہے۔
from عالمی خبریں Archives - ARYNews.tv | Urdu - Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/YH6N7oJ
No comments