روس کا یروشلم میں دفتر کھولنے کا اعلان
روس نے مغربی یروشلم میں قونصلر دفتر کھولنے کا اعلان کر دیا۔
اسرائیل میں روس کا سفارت خانہ شہر کے ساتھ ایک معاہدے کے تحت اپنے قونصلر سیکشن کی خدمت کے لیے مغربی یروشلم میں آفس کھولا جائے گا۔
اسرائیل میں روسی سفارتخانے نے ایک بیان میں کہا ہے کہ مغربی یروشلم کے اراضی کے ایک معاہدے پر، جسے روس نے 1885 میں خریدا تھا، برسوں کے طویل عمل کے بعد بلدیہ کے ساتھ 18 مئی کو دستخط کیے گئے تھے۔
بیان میں کہا گیا ہے کہ معاہدے کے حصے کے طور پر، جائیداد کو سفارت خانے کے قونصلر سیکشن کے زیر استعمال عمارتوں کی تعمیر کے لیے استعمال کیا جائے گا۔
اسرائیل کے وزیر خارجہ ایلی کوہن نے اس معاہدے کا خیرمقدم ہوئے کہا ہے کہ یہ یروشلم میں غیر ملکی مشنوں کی تعداد بڑھانے کی کوششوں کے سلسلے میں ایک سفارتی کامیابی ہے۔
from عالمی خبریں Archives - ARYNews.tv | Urdu - Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/C1NPEqI
No comments