باغی ویگنر کے ہتھیار کس کو دیے جائیں گے
روس کے خلاف بغاوت کرنے والی نجی ملیشیا ویگنر کے ہتھیار روسی فوجیوں کو منتقل کیے جائیں گے۔
روسی وزارت دفاع نے کہا ہے کہ ویگنر گروپ کے پاس موجود بھاری ملٹری ہارڈویئر کو روسی فوجیوں کو منتقل کر دیا جائے گا کیونکہ ماسکو باغی کرائے کے گروپ کو اپنے کنٹرول میں لانے کی کوشش کر رہا ہے۔
وزارت دفاع نے منگل کو کہا کہ "نجی فوجی کمپنی واگنر سے روسی مسلح افواج کے یونٹوں کو بھاری فوجی سازوسامان کی منتقلی کے لیے تیاریاں جاری ہیں۔”
لیکن مسلح بغاوت کی سنگینی کے باوجود، روس کی فیڈرل سیکیورٹی سروس نے اعلان کیا کہ اس نے ویگنر کے جنگجوؤں کے خلاف فوجداری مقدمہ بند کر دیا ہے جو ملک کی فوجی قیادت کو گرانے کی کوشش کر رہے تھے۔
ویگنر گروپ نے ہفتے کو بغاوت کی کوشش کی تھی جس کے بعد بیلاروس کے صدر کی مصالحت کی کوششوں سے ویگنر گروپ نے پیش قدمی کا فیصلہ واپس لے لیا تھا۔
روس کے نجی ملیشیا ویگنر گروپ کے سربراہ یوگینی پریگوزین کا کہنا ہے کہ پیش قدمی کا مقصد یوکرین میں جنگ کے غیر مؤثر طرز عمل پر احتجاج تھا اس کا مقصد ماسکو حکومت کا تختہ اُلٹنا یا صدر پیوٹن کی حکمرانی کو چیلنج کرنا ہرگز نہیں تھا۔
روسی صدر پیوٹن نے کریملن میں وزیر دفاع اور سیکیورٹی سروس کے سربراہ سمیت دیگر اعلیٰ حکام سے اہم ملاقات کی، جس کے بعد قوم سے خطاب میں انھوں نے ویگنر جنگجوؤں کا شکریہ ادا کیا، جنھوں نے بغاوت سے گریز کیا۔
انھوں نے کہا کہ ویگنر کے زیادہ تر کمانڈر محب وطن روسی ہیں، ویگنر گروپ نے میدان جنگ میں جرات دکھائی اور ڈونباس کو آزاد کرایا، وعدے کے مطابق انھیں کسی نتائج کا سامنا نہیں کرنا پڑے گا۔
from عالمی خبریں Archives - ARYNews.tv | Urdu - Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/cg8zF3H
No comments