ویڈیو: بھارت میں زیرِ تعمیر پُل دوسری مرتبہ منہدم
بھاگلپور: بھارت کی ریاست بہار میں زیرِ تعمیر پُل ایک سال میں دوسری مرتبہ منہدم ہوگیا جو کروڑوں کی لاگت سے تیار کیا جا رہا تھا۔
مقامی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق بڑی گاڑیوں کی آمد و رفت کیلیے تیار کیے جانے والے اس پُل کا ایک حصہ اچانک منہدم ہوگیا جس میں خوش قسمتی سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔
ضلع سلطان گنج کو کھگڑیا سے ملانے والے اس پُل کا افتتاح 2014 میں ریاست کے وزیر اعلیٰ نتیش کمار نے کیا تھا۔ اسے تقریباً 1710 کروڑ (بھارتی روپے) کی لاگت سے تیار کیا جا رہا ہے۔
Watch | Massive 4-lane bridge falls like a house of cards in #Bihar pic.twitter.com/rx8wPLq6gH
— NDTV (@ndtv) June 4, 2023
گزشتہ سال بھی تعمیر کے دوران اس کا ایک حصہ گر گیا تھا جس سے حکومتی خزانے کو شدید نقصان پہنچا تھا۔
وزیر اعلیٰ بہار نے دوسری مرتبہ پُل منہدم ہونے کا نوٹس لیتے ہوئے متعلقہ حکام سے رپورٹ طلب کرلی۔
زیرِ تعمیر پُل کے گرنے کی ویڈیو ایک شہری نے ریکارڈ کر کے سوشل میڈیا پر شہیر کی جو دیکھتے ہی دیکھتے وائرل ہوگئی۔ صارفین حکومت کی ناقص کارکردگی پر شدید تنقید کر رہے ہیں۔
from عالمی خبریں Archives - ARYNews.tv | Urdu - Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/5bwRdDK
No comments