Breaking News

کن قیدیوں کی سزا میں سال میں دو بار کمی ہوگی فیصلہ ہوگیا

نگراں وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی کی زیر صدارت جیل ریفارمز سے متعلق اجلاس ہوا جس میں ٹیکنیکل تعلیم حاصل کرنے والے قیدیوں کی سزا میں کمی کر دی گئی۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق نگراں وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی کی زیر صدارت جیل ریفارمز سے متعلق اجلاس ہوا جس میں ٹیکنیکل تعلیم حاصل کرنے والے قیدیوں کی سزا میں کمی کر دی گئی۔ سزا میں کمی کی مدت 2 ماہ سے بڑھا کر 3 ماہ کر دی گئی اور سزا میں کمی کا اطلاق سال میں دو بار ہوسکے گا۔

اجلاس میں قیدیوں سے ملاقات کرنے جیل آنے والے ملاقاتیوں کے لیے انتظار گاہوں میں سہولتیں بہتر بنانے کے لیے 8 جیلوں کی انتظار گاہوں میں سہولتیں بہتر بنانے کے پروگرام پر کام کا آغاز کا فیصلہ کیا گیا اور نگراں وزیراعلیٰ نے اس پروگرام کو جلد مکمل کرنے کی ہدایت کی۔

اجلاس میں بتایا گیا کہ جیلوں میں پی سی اوز کی تعداد میں اضافہ، قیدیوں کے لیے ویڈیو اور انٹرنیشنل کالز کی سہولت فراہم کرنے کے علاوہ جیل اسپتالوں کا انتظام محکمہ صحت کے سپرد کرنے کے علاوہ قیدیوں کو بیرکس میں کیبل کے ساتھ ایل ای ڈی ٹی وی کی سہولت مہیا کی جائے گی اور تمام بیرکس اور سیل میں ایئر کولرز لگانے کا فیصلہ کیا گیا۔

نگراں وزیراعلیٰ کے زیر صدارت اجلاس میں جیل کینٹین کے فرسودہ نظام کو ختم کرنے کا فیصلہ کیا گیا اور ہر جیل میں فزیکل کینٹین، کسی بڑے اسٹور کی چین یا یوٹیلٹی اسٹور کھولنے کی تجویز دی گئی اور کسی عزیز کے انتقال پر قیدی کو پیرول پر رہا کرنے کا اختیار سپرنٹنڈنٹ جیل کو بھی دینے کا فیصلہ کیا گیا۔

اجلاس میں وزیراعظم کے مشیر احد چیمہ نے ویڈیو لنک کے ذریعے شرکت کی اور قیدیوں کو بنیادی سہولتوں کی فراہمی اور جیل اصلاحات کے حوالے سے تجاویز دیں۔ نگراں وزیراعلیٰ نے احد چیمہ کی تجاویز کو سراہا اور عملدرآمد کے حوالے سے ضروری ہدایات دیں۔



from عالمی خبریں Archives - ARYNews.tv | Urdu - Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/tQqp6FN

No comments