Breaking News

باغی گروپ ویگنر کا جنگجووں کو ماسکو سے واپس انے کا حکم

یوکرین میں روس کے لیے جنگ لڑنے والی عسکری کمپنی ویگنر گروپ کے سربراہ پریگوزن نے خونریزی سے بچنے کے لیے اپنے جنگجوؤں کو ماسکو سے واپس جانے کا حکم دے دیا۔

ویگنر کے باس پریگوزن کا کہنا ہے کہ اس نے اپنے جنگجوؤں کو، جو ماسکو کی طرف پیش قدمی کر رہے تھے کو حکم دیا ہے کہ وہ خونریزی سے بچنے کے لیے مڑ کر اپنے اڈوں پر واپس جائیں۔

پریگوزن نے کہا کہ ان کے جنگجو پچھلے 24 گھنٹوں میں ماسکو کی طرف 200 کلومیٹر (124 میل) آگے بڑھ چکے ہیں۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق روسی فوجیوں نے ماسکو کے مضافات میں مشین گن پوزیشن قائم کر دی ہیں۔ ویدوموستی اخبار کی شائع کردہ تصاویر کے مطابق روسی فوجیوں نے ماسکو کے جنوب مغربی کنارے پر مشین گن کی پوزیشن قائم کر رکھی ہے۔

ماسکو میں ممکنہ انسداد دہشت گردی سے نمٹنے کے لیے ہنگامی حالت کا اعلان کیا ہے۔

روس کی قومی انسداد دہشتگرفی کمیٹی نے کہا کہ ’ شہر اور مساکو کے علاقے میں ممکنہ دہشت گردانہ حملوں کو روکنے کے لیے انسداد دہشت گردی کی کارروائیوں کا نظام قائم کردیا ہے‘۔

روسی صدر ولادیمیر پیوٹن نے قوم سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ فوجی بغاوت ایک بڑا دھچکا ہے یہ ہمارے ملک اور قوم کے پیٹھ میں چھرا گھونپنے کے مترادف ہے، بغاوت کرنے والوں نے روس کے ساتھ غداری کی ہے۔



from عالمی خبریں Archives - ARYNews.tv | Urdu - Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/XMWeN73

No comments