Breaking News

امریکا نے سوڈان پر بڑی پابندیاں عائد کر دیں

امریکا نے جنگ بندی کی خلاف ورزی پر سوڈانی افواج کی دونوں دھڑوں سے منسلک اہم دفاعی کمپنز پر بھی پابندیاں عائد کرنے کا اعلان کردیا۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے ’رائٹرز‘ کی خبر کے مطابق امریکی محکمہ خزانہ نے کہا کہ امریکا نے سوڈان کی فوج سے منسلک 2 کمپنیوں اور حریف نیم فوجی ریپڈ سپورٹ فورسز (آر ایس ایف) سے منسلک 2 کمپنیوں پر پابندیوں عائد کردی ہیں۔

امریکی انتظامیہ کے سینئر عہدیدار نےکا کہنا ہے کہ اگر یہ دونوں فریقین اپنے ملک کو تباہ کرنے کا سلسلہ جاری رکھیں گے تو ہم مزید اقدامات کرنے میں کوئی ہچکچاہٹ محسوس نہیں کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ کمپنیوں پر عائد پابندیاں علامتی ہونے سے بہت دور ہیں، انہوں نے مزید کہا کہ ان اقدامات کا مقصد فریقین کی ہتھیاروں اور ان وسائل تک رسائی کو روکنا ہے جو انہیں تنازع کو برقرار رکھنے کی اجازت دیتے ہیں۔

سوڈان میں جنگ بندی کے حوالے سے بری خبر

مشیر امریکی قومی سلامتی کا کہنا ہے کہ امن کو نقصان پہنچانے والوں کو جواب دےٹہرایا جائے گا۔

سودان کے سابق صدر عمر البشیر کی زیرِ قیادت سابق حکومت کے رہنما بھی ویزہ سمیت متعدد امریکی پابندیوں کی زد میں آگئے ہیں۔

واضح رہے کہ گازشتہ روز سوڈانی جنرل برہان نے امن مزاکرات سے دستبردار ہونے کا اعلان کیا تھا۔



from عالمی خبریں Archives - ARYNews.tv | Urdu - Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/W7MkmAH

No comments