Breaking News

بھارت میں سمندر کی موجیں بپھر گئیں، متعدد پروازیں بھی منسوخ

طوفان بائپر جوائے پوری شدت کے ساتھ بھارت کی جانب گامزن ہے جہاں ساحلی علاقوں پر سمندری موجیں بپھر گئی ہیں تیز ہواؤں کے سبب متعدد پروازیں منسوخ کر دی گئیں۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق حالیہ تاریخ کا طاقتور سمندری طوفان بائپر جوائے پوری شدت کے ساتھ بھارت کی جانب گامزن ہے جہاں ساحلی علاقوں پر سمندر کی موجھیں بپھرنا شروع ہوگئی ہیں اور تیز ہوائیں چل رہی ہیں جس سے کئی بھارتی ریاستوں کو خطرہ پیدا ہوگیا ہے جب کہ ساحلی علاقوں میں رہائشی افراد میں غیر معمولی اونچی لہریں دیکھ کر شدید خوف وہراس پھیل گیا ہے۔

ممبئی کے ساحل پر لہریں انتہائی بلند ہوچکی ہیں۔ تیز ہواؤں کے باعث متعد پروازیں بھی منسوخ کر دی گئی ہیں۔ حکام نے شہریوں کو سمندر کے قریب نہ جانے کی ہدایات جاری کر دی ہیں۔ ریاست مہاراشٹر اور گجرات میں ہائی الرٹ جاری کر دیا گیا ہے جب کہ شہریوں کی محفوظ مقامات پر منتقلی جاری ہے۔

بھارتی محکمہ موسمیات نے سمندری طوفان کے جمعرات 15 جون کو گجرات کے ضلع کچھ کے مانڈوی ساحل سے ٹکرانے کی پیش گوئی کی ہے۔



from عالمی خبریں Archives - ARYNews.tv | Urdu - Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/MEWV6Fo

No comments