Breaking News

مصر میں ریت کے طوفان نے تباہی مچا دی، متعدد افراد ہلاک و زخمی

قاہرہ : مصر میں ریت کے طوفان نے تباہپی مچا دی، آگیا ہے جس کے باعث متعدد افراد جاں بحق اور زخمی ہوگئے۔

مصر کے محکمہ موسمیات نے مزید ایک دن کی وارننگ جاری کی ہے، دھند اور بارش کے ساتھ شدید دھول کا طوفان قاہرہ کی فضاؤں پر حاوی رہا۔ پیلے مٹی کے رنگ نے دن بھر شہر کے آسمان کو ڈھانپے رکھا۔

حد نگاہ انتہائی کم ہوگئی، دارالحکومت قاہرہ کی شاہراہوں ٹریفک شدید متاثر ہوئی اور گلیوں اور محلوں میں بھی دھول اڑتی رہی۔

مشرقی مصر کے شہر ’’ العاشر من رمضان‘‘ میں ٹریفک کا دل دہلا دینے والا حادثہ بھی پیش آگیا۔ ایک بڑا اشتہاری بورڈ گرنے سے خاتون انجینئر جاں بحق ہوگئی۔ اسی طرح دیگر اضلاع میں بھی موسم کی صورتحال ابتر رہی۔

ماہرین موسمیات نے شہریوں کو متنبہ کیا ہے کہ اس دوران کچھ احتیاطی تدابیر لازمی اختیار کریں، ماہرین کے مطابق سورج کی روشنی کے براہ راست سامنے آنے سے گریز کریں خاص طور پر دوپہر 12 بجے سے شام 4 بجے تک۔ اس کے علاوہ کافی مقدار میں ٹھنڈا پانی پئیں، ڈھیلے اور سوتی کپڑے پہنیں۔ سینے کی الرجی کے مریض باہر جاتے وقت ماسک پہن کر رکھیں۔



from عالمی خبریں Archives - ARYNews.tv | Urdu - Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/JPGzvuY

No comments