Breaking News

ٹائٹن ابدوز کے مسافر ہلاک ہو چکے ہیں

ٹائی ٹینک کی باقیات دیکھنے کے لیے سروس فراہم کرنے والی ٹائٹن آبدوز کمپنی کی جانب سے مسافروں کی ہلاکت کا اعلان کر دیا گیا۔

اوشین گیٹ کے مطابق لاپتہ ہونے والی ٹائٹن آبدوز کے مسافر ہلاک ہو چکے ہیں یقین ہےٹائی ٹینک دیکھنے جانے والی آبدوز کے مسافر اب نہیں رہے۔

کمپنی نے بیان میں کہا ہے کہ ہمیں مسافروں کے کھونے کا بہت افسوس ہے جس پر وہ متاثرہ فیملیز سے اظہارِافسوس کرتے ہیں اور غم کی اس گھڑی میں ان کے ساتھ ہیں۔


واضح رہے کہ بحر اوقیانوس میں دنیا کے امیر ترین شخصیات کو ٹائی ٹینک کی باقیات دیکھانے کے لیے لے جانے والی آبدوز ٹائٹن لاپتا ہے جس کی تلاش کے لیے بڑے پیمانے پر سرچ آپریشن جاری ہے۔

ٹائی ٹینک کاملبہ دکھانے کے لیے سیاحوں کو لےجانے والی آبدوز 18 جون کو لاپتا ہوئی تھی، جس کی تلاش کے لیے امریکا،کینیڈا اور فرانس کی ٹیمیں مصروف ہیں۔

یہ آبدوز کینیڈا کے جزیرے نیو فاؤنڈلینڈ سے روانہ ہوئی تھی، امریکی کوسٹ گارڈ کے مطابق اتوار کے روز سفر کے آغاز کے ایک گھنٹہ 45 منٹ بعد ہی آبدوز کا رابطہ منقطع ہو گیا تھا۔

ٹائی ٹینک جہاز کا ملبہ نیو فاؤنڈلینڈ کے ساحل سے تقریباً 600 کلومیٹر دور بحر اوقیانوس میں 12 ہزار 500 فٹ گہرائی میں موجود ہے۔



from عالمی خبریں Archives - ARYNews.tv | Urdu - Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/uXTpCqJ

No comments