سعودیہ عرب سمیت دیگر خلیجی ریاستوں میں آج عیدالاضحی منائی جارہی ہے
سعودی عرب سمیت متحدہ عرب امارات، یورپ اور امریکا میں عیدالاضحیٰ آج منائی جارہی ہے۔
سعودی عرب، متحدہ عرب امارات سمیت خلیجی ریاستوں اور یورپ کے کچھ ممالک میں عید الاضحیٰ آج مذہبی جوش و جذبے سے منائی جارہی ہے ، اس موقع پر مکہ مکرمہ اور مدینہ منورہ میں نماز عید کے روح پرور اجتماعات منعقد ہوئے۔
مکہ مکرمہ اور مسجدِ نبوی میں لاکھوں افراد نے نماز عید ادا کردی گئی، میدانِ عرفات میں روح پرور مناظر دیکھے گئے، فضا میں لبیک الھم لبیک کی صدائیں بلند ہے، دنیا بھر سے آئے لاکھوں حجاج کرام کی جانب سے سنت ابراہیمی کی ادائیگی جاری ہے۔
حجاج رمی جمرات کے بعد قربانی کریں گے اور پھر سرمنڈوا کر احرام کھول دیں گے، حجاج کرام مسجد الحرام پہنچ کر طواف زیارت کے بعد واپس منیٰ لوٹ جائیں گے، جہاں وہ مزید دو روز قیام کے دوران رمی کریں گے۔
گزشتہ رات حجاج کرام نے کھلے آسمان تلے مزدلفہ میں قیام کیا اور رمی کے لیے کنکریاں جمع کیں، حجاج 11 ذی الحج یعنی کل شیاطین کو کنکریاں ماریں گے اور عبادت کیلئےمنی میں ہی ٹھہریں گے، 12 ذی الحج کو بھی تینوں شیطانوں کو کنکریاں ماری جائیں گی۔
Thousands walk to Masjid Al Haram whilst busses are also available for pilgrims to sit in that will transport pilgrims to Masjid Al Haram #Hajj1444 pic.twitter.com/t2Fww5SgPq
— 𝗛𝗮𝗿𝗮𝗺𝗮𝗶𝗻 (@HaramainInfo) June 28, 2023
13 ذی الحج کو رمی کے بعد مناسکِ حج کی تکمیل ہوجائے گی جس کے بعد حجاج مکہ مکرمہ جا کر مسجدِ حرام کا طوافِ کریں گے۔
اس سال دنیا بھر سے بیس لاکھ اور پاکستان سے تقریباً اایک لاکھ باون ہزار مسلمان میدان عرفات میں عبادت میں مصروف رہے۔
خلیجی ممالک دبئی، بحرین، کویت، عمان میں بھی سنت ابراہیمی کا فریضہ ادا کیا جا رہا ہے۔
ادھر امریکا، آسٹریلیا،جاپان اور دیگر ممالک سمیت یورپ میں مقیم مسلمان بھی عید الاضحیٰ منا رہے ہیں اور سنت ابراہیمی کی پیروری کرتے ہوئے جانوروں کی قربانی کر رہے ہیں۔
from عالمی خبریں Archives - ARYNews.tv | Urdu - Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/MB6Ngav
No comments