Breaking News

امریکی سینیٹر کا صدربائیڈن کومودی کے سامنے حقائق رکھنے کا مشورہ

واشنگٹن: امریکی سینیٹر برنی سینڈرز  نے کہا ہے کہ صدربائیڈن کو بھارتی وزیر اعظم مودی سے ملاقات میں حقائق سامنے رکھنے چاہئیں۔

امریکی سینیٹر برنی سینڈرز نے بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی کے دورہ امریکا پر ردعمل دیتے ہوئے ٹوئٹ میں کہا کہ مودی کی حکومت نے پریس، سول سوسائٹی کے خلاف کریک ڈاؤن کیا ہے۔

امریکی سینیٹر  کا کہنا تھا کہ مودی سرکار نے سیاسی مخالفین کو جیلوں میں ڈالا، ہندو قوم پرستی کو اس قدر آگے لے گئے کہ بھارت میں اقلیتوں کیلئے بہت کم جگہ بچی ہے۔

امریکی سینیٹربرنی سینڈرز نے کہا کہ امریکی صدر جوبائیڈن کو بھارتی وزیراعظم مودی سے ملاقات میں حقائق رکھنے چاہئیں۔

واضح رہے کہ مودی کے امریکا پہنچتے ہی ان کے خلاف سکھوں اور انسانی حقوق کی تنظیموں کی جانب سے مظاہروں کا سلسلہ شروع ہو گیا ہے جب کہ کشمیریوں نے بھی احتجاج کی کال دے رکھی ہے۔



from عالمی خبریں Archives - ARYNews.tv | Urdu - Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/zgvntHB

No comments