Breaking News

افغانستان میں شدید بارشیں اور سیلاب، 31 افراد جاں بحق، سیکڑوں زخمی

کابل: پڑوسی ملک افغانستان میں شدید بارشیں اور سیلاب کی وجہ سے 31 افراد جاں بحق، سیکڑوں زخمی ہو گئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق دنیا بھر میں موسمیاتی تبدیلیوں کے باعث افغانستان بھی شدید بارشوں اور سیلاب کی زد پر ہے، گزشتہ 3 روز کے دوران مختلف حادثات میں 31 افراد جاں بحق اور سیکڑوں زخمی ہو گئے ہیں، جب کہ متعدد افراد تا حال لاپتا ہیں۔

بارشوں اور سیلاب میں درجنوں گھر اور مویشی پانی میں بہہ گئے ہیں، افغان میڈیا کے مطابق سیلاب میں ڈھائی سو سے زائد مویشی ہلاک اور 400 سے زائد رہائشی مکانات تباہ اور درجنوں ایکڑ زرعی اراضی زیر آب آ گئی ہے۔

وزارت آفات سے متعلق طالبان رہنما محمد شفیع رحیمی نے بتایا کہ شدید بارشوں سے سینکڑوں ہیکٹر زرعی اراضی تباہ ہو چکی ہے جب کہ کابل اور وسطی بامیان صوبے کے درمیان شاہراہ سیلاب کی وجہ سے بند ہے۔ شدید سیلاب نے دارالحکومت کابل، میدان وردک اور غزنی صوبوں کو متاثر کیا ہے، انھوں نے کہا کہ زیادہ تر ہلاکتیں مغربی کابل اور میدان وردک میں ہوئی ہیں۔

طالبان کے ترجمان ذبیح اللہ مجاہد نے بتایا کہ انتظامیہ کو امدادی کارروائیاں تیز کرنے اورغم زدہ خاندانوں کی مدد کر نے کی ہدایت کر دی گئی ہے۔



from عالمی خبریں Archives - ARYNews.tv | Urdu - Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/RS6A8hk

No comments