Breaking News

انے والے گھنٹے فیصلہ کن! فرانس میں 45 ہزار پولیس اہلکار تعینات

پیرس: فرانسیسی وزارت داخلہ نے کہا ہے کہ آنے والے گھنٹے فیصلہ کن ہیں، بڑے شہروں میں تیسرے روز بھی احتجاج اور جلاؤ گھیراؤ کے بعد شاہراہوں پر45 ہزار پولیس اہلکار تعینات کردیے گئے ہیں۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق پیرس میں پولیس کے ہاتھوں نوجوان کے قتل کا معاملہ سنگین صورتحال اختیار کرچکا ہے، فرانسیسی وزارت داخلہ نے اہم فیصلہ کرتے ہوئے ملک کے بڑے شہروں کی شاہراہوں پر45 ہزار کے قریب پولیس اہلکار تعینات کردیے ہیں۔

وزارت داخلہ کا کہنا ہے کہ آنے والے گھنٹے فیصلہ کن ہیں، فرانسیسی حکومت کے مطابق امن و امان کی بحالی کے لیے تمام آپشن زیرِغور ہیں، ملک کے بڑے شہروں میں تیسرے روز بھی احتجاج اور جلاؤ گھیراؤ کے واقعات جاری ہیں، مختلف شہروں میں پُرتشدد مظاہرے دیکھنے میں آرہے ہیں۔

فرانسیسی صدر نے کہا ہے کہ سوشل میڈیا سائٹس اپنے پلیٹ فارم پر تمام حساس ویڈیوز کو بلاک کر دیں، اس وقت فرانس میں ہنگامی صورتحال کے باعث صدر برسلز سمٹ میں شرکت کیے بغیر ہی وطن روانہ ہو گئے ہیں۔

واضح رہے کہ فرانس میں پولیس کے ہاتھوں نوجوان کے قتل کے بعد کئی دنوں سے مختلف شہروں میں ہونے والے احتجاج کے دوران 2000 کے قریب پولیس اہلکار زخمی ہوئے ہیں، خبر ایجنسی کے مطابق پولیس کی جانب سے اب تک سیکڑوں مظاہرین کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔



from عالمی خبریں Archives - ARYNews.tv | Urdu - Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/PBOrWv8

No comments