سورج امریکا میں بھی آگ برسانے لگا، پارہ 54 ڈگری تک جا پہنچا
امریکا اور یورپ اس وقت گرمی کی شدید ترین لہر کی لپیٹ میں ہیں اور وہاں گرمی کے پچھلے تمام ریکارڈ ٹوٹ گئے ہیں۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق امریکا اور یورپ اس وقت گرمی کی شدید ترین لہر کی لپیٹ میں ہیں۔ امریکا میں تو گرمی کے پچھلے تمام ریکارڈ ٹوٹ گئے ہیں اور کیلی فورنیا میں پارہ 54 ڈگری سینٹی گریڈ تک جا پہنچا ہے جس کے باعث فلوریڈا سے کیلیفورنیا اور واشنگٹن ڈی سی تک الرٹ جاری کر دیا گیا ہے۔
ریاست ایریزونا میں مسلسل تین ماہ سے پارہ 43 ڈگری پر ہے اور نیچے آنے کا نام نہیں لے رہا جس کے باعث وہاں کے رہائشی شدید مشکلات کا شکار ہوگئے ہیں۔
نیشنل ویدر سروس نے امریکا کی ایک تہائی آبادی کو گرمی کی شدید وارننگ جاری کر دی ہے۔
دوسری جانب یونان کے دارالحکومت ایتھنز میں پارہ 40 ڈگری کو چھو چکا ہے جس میں مزید اضافے کا امکان ہے جب کہ اٹلی کے 16 شہروں میں شدید گرمی کے حوالے سے ریڈ الرٹ جاری کر دیا گیا ہے۔
from عالمی خبریں Archives - ARYNews.tv | Urdu - Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/qNAx3rs
No comments