Breaking News

بھارتی فوج نے معصوم کشمیریوں کو سزا اور ذلت کے طور پر جنسی اور جسمانی تشدد کا نشانہ بنایا، منیراکرم

نیویارک: اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل مندوب منیر اکرم نے کہا ہے کہ بھارتی فوج نے معصوم کشمیریوں کو سزا اور ذلت کے طور پر جنسی اور جسمانی تشدد کا نشانہ بنایا۔

اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل مندوب  منیر اکرم نے سلامتی کونسل میں خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بھارتی افواج نے مقبوضہ کشمیر میں جنسی تشدد کو جنگی ہتھیار کے طور پر استعمال کیا۔

 منیر اکرم نے کہا کہ ہزاروں کشمیری خواتین، لڑکیوں کی عصمت دری اور اجتماعی عصمت دری کی گئی، کشمیری خواتین اور لڑکیوں کو جبری قید، تشدد اور اغوا کا نشانہ بنایاگیا۔

پاکستانی مستقل مندوب نے کہا کہ کنن پوش پورہ کا بدنام زمانہ واقعہ تمام کشمیریوں کی یادوں میں خام ہے، ہزاروں عورتوں، لڑکیوں، لڑکوں اور مردوں کو حراست میں لیا گیا، معصوم کشمیریوں کو سزا اور ذلت کے طور پر جنسی اور جسمانی تشدد کا نشانہ بنایاگیا۔

ان کا کہنا تھا کہ مقبوضہ کشمیر میں تمام کمیونٹیز، خواتین، لڑکیاں اور لڑکوں کو حقوق سے روکا جاتا ہے، کشمیریوں کو آزادی اظہار اور مذہب، تعلیم اور روزگار کے حقوق حاصل نہیں یہ بات ہائی کمشنر برائے انسانی حقوق کی جاری 2018 اور 2019  کی رپورٹس  سے تصدیق ہوتی ہے۔

 منیر اکرم نے کہا کہ عالمی میڈیا اور انسانی حقوق کی تنظیموں نے بھی بھارتی مظالم کی تصدیق کی ہے، 5 اگست 2019 کے بھارتی اقدام کے بعد کشمیریوں پر مظالم میں اضافہ ہوا، سیکریٹری جنرل پر زور دیتا ہوں کہ رپورٹ کی کوتاہیوں کو درست کریں۔

اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل مندوب  منیر اکرم نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر، فلسطین میں جنسی تشدد کے واقعات سے متعلق معلومات شامل کریں، مستقبل میں بھارت اور اسرائیل کو جنسی تشدد کا ارتکاب کرنیوالوں میں شامل کریں۔



from عالمی خبریں Archives - ARYNews.tv | Urdu - Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/cte2QPw

No comments