Breaking News

امریکا : پولیس کے کتے نے نہتے سیاہ فام شخص پر حملہ کردیا

اوہائیو : امریکا میں پولیس کے کتے نے ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر رکنے کے باوجود سیاہ فام شخص پر حملہ کرکے اسے شدید زخمی کردیا۔

امریکی ریاست اوہایو میں پولیس نے ایک سیاہ فام شخص کے تعاقب کی ویڈیو جاری کی ہے جس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ہاتھ اٹھانے کے باوجود پولیس کے کتے نے اس پر حملہ کردیا۔،

اس حوالے سے رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ چار جولائی کو اوہائیو میں ایک پولیس کے کتے نے ایک سیاہ فام شخص پر اس وقت حملہ کرکے زخمی کردیا جب ملزم "طویل تعاقب” کے بعد اپنے ہاتھ ہوا میں اٹھا کر حکام کے سامنے نہتا کھڑا تھا۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق اوہائیو اسٹیٹ ہائی وے پر ایک پولیس انسپکٹر نے ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر 23 سالہ جاڈریئس روز کو روکنے کی کوشش کی جو ایک ٹریلر چلا رہا تھا۔

رپورٹ کے مطابق ملزم جاڈریئس روز کو روکنے کیلئے پولیس اہلکاروں نے اس کے ٹرالر پر دو بار ٹائر برسٹ کرنے والے آلات کو استعمال کیا جسے اسٹاپ اسٹک کہتے ہیں۔

کئی بار گاڑی سے باہر نکلنے کا حکم دینے کے بعد مشتبہ ڈرائیور گاڑی سے باہر نکلا اور احکامات پر عمل کرتے ہوئے ہاتھ ہوا میں بلند کرکے سڑک پر کھڑا ہوگیا۔

پولیس کی جاری کردہ ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ملزم کے ہاتھ اٹھانے کے باوجود ایک اہلکار نے اس پر کتے کو چھوڑ دیا ویڈیو میں کتے کو روز کی طرف بھاگتے ہوئے دکھایا گیا ہے جس میں کتے نے روز کے بازو کو بھنبھوڑ کر اسے شدید زخمی کردیا اور وہ تکلیف سے چیخ رہا ہے بعد ازاں اسے حراست میں لے لیا گیا۔

 



from عالمی خبریں Archives - ARYNews.tv | Urdu - Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/AqscYD8

No comments