Breaking News

خلائی مخلوق کا خوف : امریکی ایوان نمائندگان میں بھی کھلبلی مچ گئی

فلموں کے بعد حقیقی زندگی میں بھی امریکا کو ایلینز سے خطرہ پیدا ہوگیا، امریکی ایوان نمائندگان میں بھی کھلبلی مچ گئی، اراکین کانگریس نے سرجوڑ لیے۔

تفصیلات کے مطابق امریکی حکومت اب زمین کے ساتھ ساتھ خلائی دشمنوں سے نمٹنے کی بھی تیاری کرے گی۔ کانگریس نے غیرزمینی معاملات کی تحقیقات فوج کے حوالے کردیں۔

سائنس فکشن فلموں کے دیوانے تو سب ہی ہوتے ہیں لیکن اب یہ بات بھی کافی حد تک ثابت ہوچکی ہے کہ خلائی مخلوق ایک حقیقت ہے کوئی افسانہ نہیں۔

یہ بات امریکہ کے اعلیٰ عہدیداروں نے بتادی ان عہدیداران نے کانگریس کے اجلاس میں ہونے والی تازہ بحث میں گواہی دے دی۔

غیرملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق اس حوالے سے سابق نیوی اہلکار نے بتایا کہ سال دو ہزار چار میں ایک اڑن طشتری نے ماہر پائلٹس کی ہوائیاں اڑا دی تھیں۔

ایک اعلیٰ فوجی افسر نے کہا کہ خلائی مخلوق (ایلینز) سے قومی سلامتی کو بھی خطرہ لاحق ہوسکتا ہے۔

ایک اور سابق خفیہ اہلکار نے الزام لگایا کہ حکومت یو ایف اوز کے بارے میں تفصیلات چھپارہی ہے، اجلاس میں کسی نے گواہی دی تو کسی نے الزام لگایا لیکن اب تک کوئی واضح نتیجہ نکل نہ پایا آخر میں فوج کو شفاف تحقیقات کی ذمہ داری دے دی گئی۔



from عالمی خبریں Archives - ARYNews.tv | Urdu - Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/We9MOSy

No comments