خربوزے اور لیموں کے ملاپ سے نئے پھل کی تیاری
جاپانی کسانوں نے خربوزے اور لیموں کے ملاپ سے ایک نیا پھل لیمن میلن اگایا ہے جو بیک وقت میٹھا، رسیلا اور کھٹاس سے بھرپور ہے۔
گول شکل کا نیا پھل جاپان کے دوسرے بڑے جزیرے ہوکائیڈو میں کسانوں نے اگایا ہے جس کا نام لیمن میلن رکھا گیا ہے۔
غیرملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق لیمن میلن کی کاشت ابھی محدود پیمانے پر کی جارہی ہے، ہوکائیڈو میں صرف پانچ کسان کاشت کر رہے ہیں۔
نئے پھل کی شکل خربوزے جیسی ہے لیکن اس پر سبز رنگ کی دھاریاں نہیں ہیں جب کہ اندر سے یہ پھل سفید ہے۔
پھل کو تیار کرنے والی جاپانی ہارٹی کلچر کمپنی نے کہا ہے کہ اس نے گزشتہ پانچ سال کے دوران نیا پھل اگانے کے لیے بے شمار تجربات کیے ہیں۔
from عالمی خبریں Archives - ARYNews.tv | Urdu - Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/6oeNpZt
No comments