Breaking News

کچھوے کی اہمیت سے بے خبر مچھلی فروش کے ساتھ کیا ہوا؟

مصر میں ایک نایاب کچھوا رکھنے پر مچھلی فروش اس وقت مشکل میں گرفتار ہوا جب ان کے اسٹال پر اچانک حکام پہنچ گئے۔

تفصیلات کے مطابق مصری درالحکومت قاہرہ کے مشرقی علاقے کی مرکزی مچھلی منڈی میں محکمہ ماحولیات کے اہل کاروں نے ایک مچھلی فروش کی دکان پر رکھے کچھوے کو تحویل میں لے لیا۔

رپورٹس کے مطابق مچھلی فروش اس بات سے لا علم تھا کہ اس کے ہاتھ آنے والا کچھوا نایاب ہے جس کا شکار منع ہے، انھوں نے کہا ’’میں اس بات سے لاعلم تھا کہ کچھوا نایاب ہے اور اس کے شکار پرپابندی عائد ہے، میں نے کچھوا صرف خریداروں کو اپنے اسٹال کی جانب متوجہ کرنے کے لیے رکھ دیا تھا۔‘‘

محکمہ ماحولیات کے آپریشنل ڈائریکٹر ڈاکٹر علی کا کہنا تھا کہ انھیں سوشل میڈیا کے ذریعے نادر کچھوے کے بارے میں علم ہوا تھا، جسے ’سمندری شیلڈ ‘ کہا جاتا ہے، یہ کچھوا نایاب نسل کا ہے جس کے شکار پرپابندی عائد کی گئی ہے۔

واضح رہے کہ کچھوے کے بارے میں سوشل میڈیا پر اپیل کی گئی تھی کہ مچھلی منڈی میں ایک دکان پر نایاب نسل کے کچھوے کے ساتھ برا سلوک کیا جا رہا ہے اوروہ مرنے کے قریب ہے۔



from عالمی خبریں Archives - ARYNews.tv | Urdu - Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/80HFem7

No comments