روس: گیس اسٹیشن میں ہولناک دھماکے میں 30 افراد جل کر ہلاک
ماسکو: روسی شہر مخچکالا میں ایک گیس اسٹیشن میں آگ اور دھماکے سے 30 افراد جل کر ہلاک ہو گئے۔
غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق جنوبی روس کے علاقے داغستان میں ایک گیس اسٹیشن میں آگ اور دھماکے کے نتیجے میں تین بچوں سمیت کم از کم 30 افراد ہلاک اور 100 سے زائد زخمی ہو گئے ہیں۔
مقامی حکام نے منگل کو بتایا کہ آگ پیر کی رات بحیرہ کیسپین کے کنارے واقع داغستانی دارالحکومت مخچکالا میں ایک شاہراہ کے کنارے واقع آٹو مرمت کی دکان میں شروع ہوئی، اور قریبی فِلنگ اسٹیشن تک پھیل گئی۔
فائر بریگیڈ کے عملے نے کئی گھنٹوں کی جدوجہد کے بعد آگ پر قابو پایا، پولیس نے واقعے کی تحقیقات شروع کر دی ہے۔
An explosion occurred at a gas station in the Russian city of Makhachkala. 10 dead and 70 wounded pic.twitter.com/TKnkvNgcZo
— Devana (@DevanaUkraine) August 14, 2023
ادھر روس کی ہنگامی وزارت نے منگل کو اطلاع دی کہ کل 105 افراد زخمی ہوئے ہیں، اور 30 افراد ہلاک ہو چکے ہیں، داغستان کے گورنر سرگئی میلیکوف نے کہا کہ ہلاک ہونے والوں میں تین بچے بھی شامل ہیں، جب کہ زخمی ہونے والے افراد میں 13 بچے شامل ہیں۔
#BREAKING #Russia Look at the level of destruction caused by the explosion in Makhachkala, Russia. pic.twitter.com/htayQkALtF
— National Independent (@NationalIndNews) August 14, 2023
میلیکوف کے مطابق دھماکا پیر کی رات 9:40 پر ہوا، انھوں نے کہا کہ دھماکے کی وجوہات اور نوعیت کا پتا لگایا جا رہا ہے، جب کہ شدید زخمیوں کو ماسکو لے جانے کے لیے ایک طیارہ روانہ کیا گیا ہے۔
from عالمی خبریں Archives - ARYNews.tv | Urdu - Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/tMpE7hQ
No comments