Breaking News

امریکی جزیرے میں لگی آگ سے مرنے والوں کی تعداد 67 ہو گئی، لوگوں کی بے خبری کی وجہ بھی سامنے آ گئی

ہوائی: امریکی ریاست ہوائی کے جزیرے ماوی میں لگی آگ نے تباہی مچا دی، مرنے والوں کی تعداد 67 تک پہنچ گئی۔

امریکی میڈیا کے مطابق ہوائی کے جزیرے ماوی میں جنگل کی تباہ کن آگ سے مرنے والوں کی تعداد 67 تک پہنچ گئی ہے، حکام کا خیال ہے کہ یہ ریاست کی تاریخ کی سب سے مہلک آفت ہے۔

جمعہ کی صبح ہوائی کے گورنر جوش گرین نے کہا کہ تقریباً 1,000 افراد کی تلاش اور بازیابی کی کوششیں جاری ہیں جن کا ابھی تک کوئی پتا نہیں ہے۔

اب تک آگ سے سیکڑوں مکانات اور عمارتیں مکمل طور پر جل کر تباہ ہو چکی ہیں، جزیرے کا تاریخی سیاحتی مرکز لہینہ بھی 80 فی صد تک جل گیا ہے، جہاں آگ سے ہونے والی تباہی بدستور جاری ہے اور 1,700 سے زیادہ عمارتیں اور اربوں ڈالر کی املاک تباہ ہو گئی ہیں۔

رپورٹس میں کہا جا رہا ہے کہ اب تک صرف عمارتوں کے باہر لوگوں کی تلاش کا کام ممکن ہو سکا ہے، اور عمارتوں کے اندرونی حصوں کی تلاش کے لیے امدادی ٹیموں کا انتظار ہے، جن میں مردہ افراد کی تلاش کرنے والے کتے بھی شامل ہیں۔

بتایا جا رہاہے کہ شاید بجلی اور سیل فون سروس کی عدم دستیابی کی وجہ سے لوگوں کو بروقت خطرے سے آگاہی کے پیغامات موصول نہ ہوئے ہوں، جس کی وجہ سے وہ بے خبر رہے۔



from عالمی خبریں Archives - ARYNews.tv | Urdu - Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/xk3ZmFg

No comments