Breaking News

کشمیریوں کے یوم استحصال پربھارتی عوام کا اظہار خیال

مقبوضہ کشمیر کے ناجائز غاصبانہ انضمام پر بھارتی عوام نے اپنے خیال کا اظہار  کیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق آج دنیا بھر میں کشمیری یوم استحصال منارہے ہیں، یوم استحصال کے موقع پر شٹر ڈاؤن ہڑتال اور احتجاجی مظاہرے جاری ہیں۔

مظاہرین کا مودی سرکار سے کشمیر کی آزاد حیثیت بحال کرنےکا مطالبہ کیا ہے، یوم استحصال 5 اگست 2019 کو مودی سرکار کی طرف سے آرٹیکل  370 اور 35 اے کی غیر آئینی تنسیخ کیخلاف احتجاج کے طور پر منایا جاتا ہے۔

5اگست 2019 کو مودی سرکار نے اقوام متحدہ کی قرارداد اور ہندوستانی آئین، مقبوضہ کشمیر کے ساتھ کیے گئے معاہدوں کی خلاف ورزی کرتے ہوئے کشمیر کو ناجائز طور پر غصب کردیا تھا۔

غیر آئینی اقدام کے بعد مقبوضہ کشمیر میں تحریک آزادی میں شدید اضافہ دیکھنے میں آیا، تحریک آزادی کشمیر کو کچلنے کے لیے مودی سرکار نے ڈیڑھ سال تک مقبوضہ کشمیر میں انٹرنیٹ اور ٹیلی فون ریسورسز کو معطل کیے رکھا۔

کشمیر میڈیا سروس کی ایک رپورٹ کے مطابق 5 اگست 2019 سے اب تک 1100 سے زائد املاک نذر آتش اور 21000 سے زائد کشمیری جیل میں قید کردیے گئے، یوم استحصال کی مناسبت سے پاکستان اور آزاد کشمیر میں عوامی ریلیوں اور اجتماعات کا انعقاد کیا گیا۔

کشمیریوں کے یوم استحصال پر بھارتی عوام نے اپنے خیال کا اظہار  کیا ہے، بھارتی عوام کا کہنا ہے کہ یہ آئین پر حملہ ہے مودی حکومت نے کشمیریوں کو دھوکا دیا ہے۔

بھارتی عوام نے اپنی رائے کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ یہ فیصلہ سیکو لرازم کے منہ پر طمانچہ ہے، تاریخ مودی کو کبھی معاف نہیں کرے گی، انڈیا آزادی کے بعد سے خود کو سیکولر ملک کے طور پرپیش کرتا رہا ہے، سچ یہ ہے کہ انڈیا ہمیشہ سے ایک ہندو ملک رہا ہے۔



from عالمی خبریں Archives - ARYNews.tv | Urdu - Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/KzCSyNe

No comments