Breaking News

سعودی عرب: گھریلو ملازمین کے لیے اہم خبر

سعودی عرب میں کام کرنے والے گھریلو ملازمین کے لیے اہم خبر آگئی، سعودی وزارت ہیومن ریسورسز نے اعلان کیا ہے کہ گھریلو ملازمین کو نقل کفالہ کی سہولت فراہم کی جائے گی۔

غیرملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق اب سعودیہ میں کام کرنے والے ملازمین نقل کفالہ کی سہولت سے فائدہ اٹھا سکیں گے، سعودی افراد کے مابین نقل کفالہ کی سہولت مساند ویب سائٹ کے ذریعے فراہم کرنے کا آغاز کردیا گیا ہے۔

وزات انسانی وسائل کے حکام کا کہنا ہے کہ ’یہ اقدام اس لیے کیا گیا ہے کہ سعودی افراد کے مابین گھریلو عملے کی نقل کفالہ کی سہولت ریکروٹمنٹ کے معیار میں بہتری لائے جائے۔‘

حکام نے بتایا کہ ایک کفیل سے دوسرے کفیل کو منتقل ہونے کے سلسلے میں گھریلو ملازمین کے لیے ضوابط طے شدہ ہیں اور ’مساند‘ کے ذریعے یہ عمل انجام دیا جاسکتا ہے، نقل کفالہ کی سہولت حاصل کرنے کے لیے ادا کی جانے والی فیسیں بھی مساند ویب سائٹ کے ذریعے دی جائے گی۔

سعودی حکام نے واضح کیا ہے کہ گھریلو ملازمین سمیت تمام فریقین کے حقوق کا خیال رکھا جائے گا جس میں مساند اہم کردار ادا کرے گا۔



from عالمی خبریں Archives - ARYNews.tv | Urdu - Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/uemxZ8G

No comments