اسپین میں نئے تاریخی قانون پر عملدرآمد شروع ہو گیا!
یورپی ملک اسپین میں سرکاری ملازمین کی عمر کی حد میں اضافہ کرکے ریٹائرمنٹ کی عمر 65 برس کر دی گئی ہے جس پر آج سے عملدرآمد شروع ہو گیا ہے۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق اسپین جہاں مختلف شعبوں میں ملازمین کے لیے ریٹائرمنٹ کی عمر 62 اور 63 سال تھی اس میں اضافہ کرکے 65 برس کر دیا گیا تھا اس قانون پر آج سے عملدرآمد شروع ہو گیا ہے۔
رپورٹ کے مطابق ریٹائرمنٹ کی عمر کی حد میں اس سے بھی زیادہ اضافہ کیا جا سکتا ہے تاہم حکومت کوئی بھی ایسا قدم نہیں اٹھانا چاہتی جس سے عوام براہ راست ان کے مخالف ہو جائیں۔
موجودہ اسپینش حکومت نے بڑی منصوبہ بندی کے ساتھ نئی حکومت کے آنے سے پہلے ریٹائرمنٹ کی عمر کی حد میں اضافہ کیا ہے جس کا مقصد اگلے انتخابات میں عوام کی حمایت حاصل کرنا بتایا جاتا ہے۔
from عالمی خبریں Archives - ARYNews.tv | Urdu - Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/ZkwrFs7
No comments