افریقی یونین نے نائیجر کے خلاف ایکشن لے لیا
افریقی یونین نے 26 جولائی کی فوجی بغاوت پر نائیجر کی رکنیت فوری طور پر معطل کر دی۔
افریقی یونین نے نائیجر کو براعظمی بلاک سے فوری طور پر معطل کر دیا ہے جو گزشتہ ماہ کی بغاوت کے بعد مغربی افریقی ملک پر عائد متعدد پابندیوں میں سے تازہ ترین حصہ ہے۔
یہ فیصلہ، منگل کو ایتھوپیا کے دارالحکومت ادیس ابابا میں یونین کی امن اور سلامتی کونسل کے اجلاس میں کیا گیا۔ 26 جولائی کو صدر محمد بازوم کا تختہ الٹنے والی بغاوت کی وجہ سے متعدد مغربی ممالک کی جانب سے نائیجر کی امداد میں کٹوتی بھی کی گئی ہے۔
افریقی یونین نے نائیجر کی جمہوری حکومت کا تختہ الٹنے والے فوج کو 15 روز میں واپس بیرکوں میں جانے کا الٹی میٹم دیا تھا۔
افریقی یونین نے نائیجر کی فوج ملک میں فوری طور پر آئین بحال کرکے بلا مشروط بیرکوں میں واپس جانے کا کہا تھا جب کہ عالمی برادری نے بھی نائیجر میں جمہوری حکومت کی بحالی کا مطالبہ کیا۔
افریقی ملک نائیجر میں فوج نے صدر محمد بازوم کی حکومت کا تختہ اُلٹا تھا اور فوج کے سربراہ نے خود کو سربراہ مملکت قرار دے دیا تھا۔
نائیجر میں فوجی بغاوت کے بعد ملک بھر میں پُر تشدد مظاہرے جاری ہیں۔ شہریوں اور فورسز کے درمیان تصادم اور جلاؤ گھیراؤ کے واقعات میں وقت گزرنے کے ساتھ مسلسل اضافہ ہوتا جا رہا ہے۔
from عالمی خبریں Archives - ARYNews.tv | Urdu - Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/GnbsWlh
No comments