ایپل ون کمپیوٹر کے لیے اسٹیو جابز کا تحریر کردہ اشتہار کتنے میں فروخت ہوگا؟
ایپل کے بانی اسٹیو جابز کے ہاتھ سے تحریر کردہ اشتہار کو خطیر رقم کے عوض نیلامی کے لیے پیش کردیا گیا، اس کے ساتھ دو مزید چیزیں بھی فروخت کے لیے رکھی گئی ہیں۔
یہ ہمیشہ سے دلچسپ رہا ہے کہ تاریخی اہمیت کی حامل چیزوں کو فروخت کے لیے پیش کیا جائے تو اکثر و بیشتر کافی مہنگے داموں میں فروخت ہوتی ہیں، ایپل ون کمپیوٹر کے لیے اسٹیو جابز کے ہاتھ سے تحریر کردہ اشتہار کو 1.4 کروڑ کی خطیر رقم کے عوض نیلامی کے لیے پیش کیا گیا ہے۔
بوسٹس سے تعلق رکھنے والی آر آر آکشن کمپنی نے اس پروڈکٹ کے حوالے سے لکھا کہ ’’نہایت صاف ستھرے انداز میں آف وائٹ بائینڈر شیٹ پر سیاہ روشنائی سے لکھا گیا اشتہار جو کہ 1976 میں ایپل ون کے لیے ایک رف مسودے پر تحریر کیا گیا‘‘
اس اشتہار میں جابز نے کمپیوٹر کے تکنیکی پہلوؤں کا تذکرہ کیا ہے، جس میں کہا گیا ہے کہ ڈیوائس میں 6501 اور 6502 مائیکرو پروسیسر کا استعمال کیا گیا ہے۔
یہ بھی بتایا گیا ہے کہ اس میں تمام پاور سپلائیز 8K بائیٹس ریم پر مشتمل ہیں، آکشن ہاؤس کے مطابق اس اشتہار کے ساتھ دوسری چیزیں بھی دستیاب ہیں جس میں ورکنگ پروٹوٹائپ کے دو پولرائڈ بھی شامل ہیں۔
ایپل کے تاریخ دان کورے کوہین نے فروخت کے لیے پیش کیے گئے اشتہار کی تکنیکی خصوصیات کے حوالے سے کہا کہ یہ ایپل ون کے اصلی اشہتار سے واضح طور پر میچ کرتا ہے۔
from عالمی خبریں Archives - ARYNews.tv | Urdu - Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/krw4vDC
No comments