بیوٹی پارلر سے گھر آتے ہی خاتون کے بال جھڑ گئے، عجیب واقعہ
بال بنانے کے لیے بیوٹی پارلر جانے والی خاتون کے ساتھ عجیب واقعہ پیش آیا، پارلر والوں نے سر پر ایسا کیمیکل لگایا کہ گھر آتے ہی بال جھڑ گئے۔
غیرملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق مذکورہ انوکھا واقعہ بھارتی شہر حیدرآباد میں پیش آیا، بیوٹی پارلر میں اسٹائل کے نام پر خاتون کے بال اس قدر بگاڑ دیے اور ایسا کیمیکل استعمال کیا کہ سامنے سے سر کے پورے بال نکالنے کے علاوہ خاتون کے لیے کوئی چارہ نہیں رہا۔
خاتون اپنے بالوں کو خوبصورت بنانا اور انھیں رنگ کروانا چاہتی تھیں جس کے لیے وہ بیوٹی پارلر گئیں مگر وہاں سے آنے کے بعد معاملہ ہی الٹ ہوگیا۔
خاتون کے مطابق سب سے پہلے عجیب طریقے سے ان کے بال کاٹے گئے پھر بیوٹی پالر والوں نے سر پر کوئی گرم چیز ایک گھنٹے تک لگا کر رکھی، پھر ایک شیمپو دے کر گھر بھیج دیا، گھر پہنچتے ہی سر کے سامنے کے پورے بال جھڑ گئے اور خاتون کو شیدد قسم کا انفیکشن ہو گیا۔
انھوں نے فوری طور پر ڈاکٹرز سے رجوع کیا، اسپتال میں انھیں علاج کے لیے 50 ہزار روپے کا خرچ بتایا گیا، متاثرہ خاتون نے بیوٹی پارلر کے ذمہ داروں سے شکایت کی تو انھوں نے اس بات کو مکمل طور پر نظرانداز کردیا، خاتون نے اس حوالے سے پولیس کو شکایت درج کروادی ہے۔
خاتون کے رشتے دار نے بتایا کہ بیوٹی پارلر والوں کی سنگین غلطی کے سبب سر کے سامنے کے بالوں کو نقصان پہنچا اور سر منڈوانا پڑے گا جبکہ مکمل بال آنے تک چھ ماہ درکار ہونگے۔
from عالمی خبریں Archives - ARYNews.tv | Urdu - Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/7MLT5ZQ
No comments