خاتون ٹیچر ڈاکوؤں سے مزاحمت کے دوران رکشے سے گر کر شدید زخمی
ایک خاتون اسکول ٹیچر اس وقت شدید زخمی ہوگئی جب ڈاکوؤں نے ان سے آئی فون چھیننے کی کوشش کی اور دوران مزاحمت خاتون رکشے سے نیچے گر گئی، رکشہ خاتون کو گھسیٹتا ہوا آگے لے گیا جس کے باعث انہیں شدید زخم آئے۔
بین الاقوامی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق جمعہ 11اگست کو بھارت میں پیش آنے والے واقعے میں خاتون یو ویکا چوہدری اپنے اسکول سے چھٹی کے بعد رکشے میں گھر کی جانب جارہی تھیں کہ راستے میں موٹر سائیکل پر سوار دو افراد نے ان سے آئی فون 13چھیننے کی کوشش کی۔
اسکول ٹیچر کی جانب سے ڈاکوؤں سے شدید مزاحمت کی گئی، لیکن وہ اس دوران رکشے سے نیچے گر کر شدید زخمی ہوگئی، موٹر سائیکل پر سوار افراد ان کا فون چھیننے میں کامیاب ہو گئے اور فرار ہو گئے۔
خاتون کو فوری طور پر مقامی اسپتال منتقل کیا گیا، ڈاکٹرز نے بتایا کہ خاتون کو شدید زخم آئے ہیں جبکہ ان کی ناک کی ہڈی بھی ٹوٹ گئی ہے۔
اپنی پولیس شکایت میں، متاثرہ اسکول ٹیچر نے کہا کہ موٹر سائیکل پر سوار افراد کی عمر تقریباً 20 سے 22 سال کے درمیان تھی اور انہوں نے ہیلمٹ نہیں پہنا تھا۔پولیس کی جانب سے مقدمہ درج کرکے تحقیقات کا آغاز کردیا گیا ہے۔
from عالمی خبریں Archives - ARYNews.tv | Urdu - Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/OjCizrl
No comments