Breaking News

گاڑیوں میں فاصلہ نہ رکھنے پر بھاری جرمانہ عائد کرنے کا فیصلہ

ڈرائیونگ کے دوران گاڑیوں کے درمیان محفوظ فاصلہ نہ چھوڑنے والوں کے خلاف اہم فیصلہ کرلیا گیا۔ محکمہ ٹریفک نے خبردار کیا ہے کہ ایسا کرنا سنگین خلاف ورزی کے زمرے میں آتا ہے، جس پر جرمانہ عائد کیا جائے گا۔

بین الاقوامی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق محکمہ ٹریفک کا کہنا ہے کہ گاڑیوں کے درمیان محفوظ فاصلہ نہ چھوڑنے پر 150 تا 300 ریال تک کا جرمانہ عائد کیا جائے گا۔

محکمہ ٹریفک کے مطابق گاڑیوں کے درمیان محفوظ فاصلہ برقرار رکھنا اچانک بریک لگنے کی صورت میں حادثات سے بچاؤ کے لیے انتہائی ضروری ہے۔

دوسری جانب سعودی عرب میں ٹرانسپورٹ جنرل اتھارٹی کا کہنا ہے کہ ’ضوابط کی پابندی کرنے والی ٹیکسیوں سے ہی سفر کیا جائے۔‘

الاقتصادیہ کے مطابق سعودی عرب میں ٹرانسپورٹ جنرل اتھارٹی کے بیان میں کہا گیا ہے کہ ’ٹیکسیوں کے لیے متعدد تکنیکی خصوصیات مقرر کی گئی ہیں۔
ٹیکسی میں پانچ برس سے زیادہ پرانے ماڈل کی کار استعمال کرنے پر پابندی عائد کردی گئی ہے۔‘بصورت دیگر کارروائی کی جائے گی۔



from عالمی خبریں Archives - ARYNews.tv | Urdu - Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/Jn7WdCQ

No comments