Breaking News

انوکھی سزا، قمیتی کار کے ٹکڑے، ویڈیو وائرل

سڈنی : آسٹریلوی پولیس نے انتہائی تیز رفتاری سے کار چلانے والے شخص کو ایسی سزا دی کہ دیکھنے والے بھی توبہ کرلیں، ملزم ککی قیمتی کار کو چکنا چُور کردیا۔

تفصیلات کے مطابق آسٹریلوی پولیس نے تیز رفتاری کو روکنے کے لیے کی جانے والی کارروائی میں 253 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے گاڑی چلانے والے شخص کی کار کو توڑ پھوڑ کر چکنا چور کردیا۔

اے بی سی نیوز کے مطابق تقریباً 20ہزار ڈالر کی قیمتی ترین کار کی رفتار واٹر لو کارنر میں نارتھ ساؤتھ ہائی وے پر 253 کلومیٹر فی گھنٹہ ریکارڈ کی گئی۔

تیز رفتار ڈرائیونگ کا یہ واقعہ تقریباً 7 ماہ قبل جنوبی آسٹریلیا میں پیش آیا جب 20 سالہ ٹیرل باؤر ولیمز نے 110 کلومیٹر فی گھنٹہ کے زون میں 253 کلومیٹر کی رفتار سے گاڑی چلا کر حد رفتار سے تجاوز کردیا۔

بعد ازاں نوجوان ڈرائیور کو پولیس کے تعاقب سے بچنے، غیرقانونی طور پر گاڑی چلانے سمیت متعدد جرائم میں گرفتار کیا گیا تھا، ٹیرل باؤر ولیمز کو آسٹریلوی قوانین کے تحت قید اور کار کو اسکریپ کرنے کی سزا سنائی گئی۔

کار کو تباہ کرنے کے عمل کے دوران جمعہ کو ایک پولیس اہلکار نے کہا کہ حادثہ مکمل طور پر ناقابل قبول تھا۔ یہ اب تک کی سب سے زیادہ تیز رفتاری ہے جو ہم نے جنوبی آسٹریلیا کی سڑکوں پر ریکارڈ کی ہے۔

آسٹریلوی پولیس کے مطابق جنوبی آسٹریلیا کی سڑکوں پر ہونے والے مہلک حادثات میں سے ایک تہائی سے زیادہ کا سبب تیز رفتاری ہے۔

جنوبی آسٹریلیا کے قانون کے تحت تباہ کن حادثات کا سبب بننے والے بے پروا ڈرائیور گاڑیوں کو سزا کے طور پر فروخت کردیا جاتا ہے یا انہیں تباہ کردیا جاتا ہے۔

ضبط کی گئی کچھ کاروں کو نیلام کیا جاتا ہے، جس سے حاصل ہونے والی رقم حادثات سے متاثرہ افراد کی امداد کے لیے قائم فنڈ کو دی جاتی ہے، جب کہ سڑک کے قابل یا ناقص سمجھی جانے والی گاڑیوں کو تباہ کر دیا جاتا ہے۔

آسٹریلیا کے پولیس وزیر نے کہا کہ گزشتہ سال 1500 افراد کو مستقل طور پر اپنی گاڑیوں سے محروم کردیا گیا۔

آسٹریلوی بیورو آف انفراسٹرکچر، ٹرانسپورٹ اینڈ ریجنل اکنامکس کے اعداد و شمار کے مطابق اس سال حادثات میں 998 افراد ہلاک اور 40 ہزار کے قریب زخمی ہوئے ہیں۔

آسٹریلیا جیسے سخت ٹریفک قوانین اور حد رفتار کی خلاف ورزی پر ایسی سزا ٹریفک رولز کی خلاف ورزیوں کی روک تھام اور حادثات میں یقینی کمی کا ذریعہ بن سکتے ہیں۔



from عالمی خبریں Archives - ARYNews.tv | Urdu - Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/am7N4Us

No comments