چلتی کار کی چھت پر نوجوان کی خوفناک حرکت، ویڈیو وائرل
نوئیڈا میں چلتی کار کی چھت پر لیٹ کر کرتب دکھنا نوجوان کو مہنگا پڑ گیا، یہ خطرناک اسٹنٹ نوئیڈا ٹریفک پولیس کی نظروں میں آنے کے بعد کار کے مالک کو بھاری جرمانے کا سامنا کرنا پڑا۔
آج کل سوشل میڈیا کی دنیا ہے اور یہاں لوگوں کی توجہ حاصل کرنے کے لیے اکثر افراد عجیب و غریب اور خطرناک حرکتیں کرتے رہتے ہیں، ایسی ہی حرکت بھارتی شہر نوئیڈا میں بھی کچھ منچلے کررہے تھے، جس سے لوگوں کو خوف اور پریشانی کا سامنا کرنا پڑا۔
ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ایک شخص کار کی چھت پر لیٹا ہوا ہے جبکہ کار کو اس کا دوست ڈرائیو کررہا ہے، اس خطرناک ویڈیو نے سوشل میڈیا پر لوگوں کی توجہ حاصل کر لی۔
مذکورہ کار جس کی رجسٹریشن دہلی میں ہوئی ہے، نوئیڈا پولیس نے اس کے مالک مہیش پال کے خلاف فوری کارروائی کرتے ہوئے 26 ہزار روپے کا بھاری جرمانہ عائد کردیا ہے۔
उक्त शिकायत का संज्ञान लेते हुए संबंधित वाहन के विरुद्ध यातायात नियमों का उल्लंघन करने पर नियमानुसार ई-चालान (जुर्माना 26000/- रुपए) की कार्यवाही की गई है।
यातायात हेल्पलाइन नं0- 9971009001 pic.twitter.com/rWERrY3NCT— Noida Traffic Police (@noidatraffic) August 16, 2023
وائرل ویڈیو میں سفید ماروتی سوئفٹ اندھا دھند طریقے سے گاڑیوں کو پاس کرتے ہوئے آگے نکل رہی ہے، کار کی رفتار دیکھ کر نہ صرف دیکھنے والے حیران رہ گئے بلکہ آس پاس کے لوگ خوفزہ ہو گئے۔
لوگوں کی پریشانی کا باعث بننے والے کار سوار پر جرمانے کےاقدام کو سراہتے ہوئے سوشل میڈیا صارفن نے نوئیڈا پولیس کی تعریف کی ہے، ایک ٹوئٹر صارف نے لکھا کہ ’’ہماری پولیس کا بہترین کام، جو قانون کو توڑتے ہیں یہ ان کے لیے بڑا سبق ہے۔‘‘
from عالمی خبریں Archives - ARYNews.tv | Urdu - Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/rcPRoLp
No comments