لاوا کا نیا 4 جی فیچر فون متعارف کرانے کا اعلان
نئی دہلی : بھارت میں موبائل فون بنانے والی کمپنی لاوا نے نیا فورجی فیچر فونز متعارف کرانے کا اعلان کیا ہے۔
اس حوالے سے غیرملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق بھارتی موبائل فون کمپنی لاوا نے یہ اقدام مارکیٹ شیئر میں ایک تہائی اضافہ حاصل کرنے کے پیش نظر اٹھایا ہے۔
میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے لاوا انٹرنیشنل کے صدر اور بزنس ہیڈ سنیل رائنا نے کہا کہ یہ فون سال 2009 میں بھارت میں لاوا 4جی فون 2009 میں تیار کیا گیا تھا جس میں کی پیڈ تو ہے لیکن جدید اور اعلیٰ درجے کی خصوصیات شامل نہیں تھیں۔
انہوں نے کہا کہ کمپنی ایک سال کے اندر اپنے مارکیٹ شیئر کو 35 فیصد تک لے جانے کی کوششوں کے سلسلے میں 4جی فیچر فونز لانچ کرے گی جو اب 26 فیصد سے زائد ہے، ہماری فرم اس شعبے میں سبقت حاصل کرنا چاہتی ہے۔
ریسرچ فرم کاؤنٹر پوائنٹ کا کہنا ہے کہ دنیا کی دوسری سب سے بڑی اسمارٹ فون مارکیٹ میں لاوا کا حصہ ایک فیصد سے بھی کم ہے، بھارتی صارفین کی جانب سے اسمارٹ فونز کے بڑھتے ہوئے استعمال کے باوجود کاؤنٹر پوائنٹ کے اندازے کے مطابق تقریباً 290 ملین آبادی اب بھی فیچر فون استعمال کرتی ہے۔
سنیل رائنا کا مزید کہنا تھا کہ اگلے دو سال میں لاوا کا مقصد 30ہزار روپے سے کم قیمت والے اسمارٹ فونز متعارف کروا کے مارکیٹ شیئر کا 10فیصد حصہ بڑھانا ہے جو اب تقریباً 2فیصد تک ہے۔ آنے والے تمام اسمارٹ فونز اگلے سال تک 5جی یا اس سے زیادہ جدید ٹیکنالوجی کے حامل ہوں گے۔
from عالمی خبریں Archives - ARYNews.tv | Urdu - Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/TLV21z9
No comments