Breaking News

جیل سے خطرناک قیدی کیسے فرار ہوا؟ ویڈیو وائرل

پنسلوانیا : امریکا کی چیسٹر کاؤنٹی جیل سے فرار ہونے والے خطرناک قیدی نے جیل حکام کی دوڑیں لگوا دیں۔ جیل سے نکلنے کے ڈرامائی انداز کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

امریکی حکام کی جانب سے انتہائی خطرناک قرار دیا جانے والا قیدی انتظامیہ کی آنکھوں میں دھول جھونک کر جیل سے باآسانی بھاگنے میں کامیاب ہوگیا۔

جیل حکام نے بتایا کہ گزشتہ ہفتے فرار ہونے والا 34 سالہ ڈینیلو سوزا کیولکانٹی اپنی سابقہ گرل فرینڈ کو قتل کرنے کے جرم میں عمر قید کی سزا کاٹ رہا تھا۔

جیل حکام نے بتایا کہ 34 سالہ ڈینیلو سوزا کیولکانٹی اپنی سابقہ گرل فرینڈ کو قتل کرنے کے جرم میں عمر قید کی سزا کاٹ رہا تھا۔

 قیدی

گزشتہ روز چیسٹر کاؤنٹی پولیس نے جیل کے اندر کی ایک سی سی ٹی وی فوٹیج جاری کی جس میں کیولکانٹی کے فرار کا عجیب انداز دکھایا گیا ہے۔

ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ سیکیورٹی حکام کی لاپرواہی اور لاعلمی کا فائدہ اٹھاتے ہوئے کیولکانٹی دو دیواروں کے پاس گیا اور آسانی اور مہارت کے ساتھ ان پر چڑھ گیا۔ اس نے اپنے جسم کو افقی طور پر رکھ دیا اور اسی طرح دیوار پر چڑھتا رہا یہاں تک کہ وہ اوپر پہنچ گیا۔

اس کے فرار ہونے کے بعد سے قاتل کو بوکوبسن قصبے کے دو میل کے دائرے میں کم از کم چار بار دیکھا گیا ہے مقامی پولیس نے رہائشیوں کی 100 سے زیادہ رپورٹوں کا حوالہ دیا تاہم ابھی تک اسے پکڑا نہیں جاسکا۔

پنسلوانیا پولیس نے کہا ہے کہ وہ قیدی کی گرفتاری کیلئے ہر ممکن کوشش کرتے ہوئے جدید ٹیکنالوجی سے بھی مدد لے رہے ہیں۔

جس میں مفرور کو پکڑنے کے طریقوں میں اس کی ماں کی آواز کی ریکارڈنگ چلانے کا طریقہ بھی شامل ہے۔ اس آواز کے ذریعہ اس سے پرامن طریقے سے ہتھیار ڈالنے کا کہا جاسکتا ہے۔

 



from عالمی خبریں Archives - ARYNews.tv | Urdu - Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/v98QMpV

No comments