Breaking News

سعودی عرب، کسٹم اتھارٹی نے بڑی خوشخبری سنادی؟

سعودی عرب میں زکوۃ، ٹیکس کسٹم اتھارٹی نے مسافروں کے لئے بڑی سہولت متعارف کرادی، تین ہزار ریال تک کی مالیت کا نیا نجی سامان کسٹم فری کردیا گیا۔

بین الاقوامی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق اتھارٹی کی جانب سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ سعودی عرب آنے اور جانے والے مسافروں کو کسٹم اقرار نامے کی سہولت فراہم کی جارہی ہے۔

اس سہولت کے تحت مسافر مملکت میں آتے جاتے وقت مقررہ حد سے زیادہ نئے سامان کی تفصیلات اقرار نامے میں درج کراسکتے ہیں۔

اتھارٹی کا اپنے بیان میں مزید کہنا تھا کہ مسافروں کا نیا سامان تین ہزار ریال مالیت سے کم ہونے کی صورت میں اس پر کوئی کسٹم فیس لاگو نہیں ہوگی۔

60 ہزار ریال یا اس سے زیادہ مالیت کے زیورات، قیمتی پتھر، سونے کے بسکٹ یا رقم لے جانے یا لانے والے کو اقرار نامہ جمع کرانا ہوگا۔

اتھارٹی کی جانب سے جاری کردہ بیان کے مطابق تین ہزار ریال سے زیادہ مالیت کا جو سامان کاروباری نقطہ نظر سے لایا اور لے جایا جائے گا اس پر کسٹم وصول کیا جائے گا۔‘

اتھارٹی نے مزید کہا کہ کسٹم اقرار نامہ جمع کرانے والوں کو آسانی دی جائے گی اور قانونی تحفظ فراہم ہوگا، انہیں انتظار کی زحمت نہیں اُٹھانا پڑے گی۔



from عالمی خبریں Archives - ARYNews.tv | Urdu - Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/aL0dsmh

No comments