Breaking News

اٹلی آنے والے تارکین وطن کی کشتی میں نوزائیدہ بچہ دم توڑ گیا

اطالوی کوسٹ گارڈ کو ریسکیو آپریشن کے دوران لیمپیڈوسا آنے والی پناگزینوں کی کشتی میں ایک نوزائیدہ بچے کی لاش ملی ہے۔

غیرملکی میڈیا رپورٹس کے اطالوی کوسٹ گارڈ کو جنوبی اٹلی کے جزیرے پر آنے والی پناگزینوں کی کشتی پر ایک نوزائیدہ بچہ مردہ حالت میں ملا، ذرائع کا کہنا ہے کہ بچے کی پیدائش سفر کے دوران ہوئی تھی جب کہ پیدائش کے فوراً بعد ہی وہ چل بسا تھا۔

اس سال تقریباً ایک لاکھ 26 ہزار کے قریب تارکین وطن اٹلی پہنچے ہیں جو کہ پچلھے سال 2022 سے تقریباً دوگنی تعداد ہے۔ جزیرے کے رہائشی تارکین وطن کی بڑی تعداد میں آمد پر احتجاج بھی کررہے ہیں۔

اس ہفتے شمالی افریقہ سے تارکین وطن کو لانے والی ایک کشتی الٹ گئی تھی جس کے بعد لیمپیڈوسا کے قریب ریسکیو آپریشن کے دوران ایک پانچ ماہ کا بچہ ڈوب گیا تھا۔

اٹلی کی وزیر اعظم جارجیا میلونی نے یورپی یونین پر زور دیا ہے کہ شمالی افریقہ سے آنے والے تارکین وطن کو بحیرہ روم عبور کرنے سے روکنے کے لیے مشترکہ بحری مشن انجام دیا جائے۔ وہ تارکین وطن کی آمد میں اضافے کے پیش نظر سخت کارروائی کا ارادہ رکھتے ہیں۔

اس حوالے سے یورپی یونین کے ایک اہلکار کا کہنا ہے کہ یورپی کمیشن کی صدر ارسولا وان ڈیر لیین اطالوی وزیراعظم میلونی کی دعوت قبول کرتے ہوئے اتوار کو جزیرے کا دورہ کریں گی۔



from عالمی خبریں Archives - ARYNews.tv | Urdu - Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/smZ3b0P

No comments