امریکا اسرائیل کی مدد کیلیے آگیا
واشنگٹن : حماس کے بھرپور حملے کے بعد امریکا نے اسرائیل کے دفاع اور اس کی مدد کیلئے بحری بیڑہ بھیجنے کا باظابطہ اعلان کردیا۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق امریکا نے فلسطینی تنظیم حماس سے نمٹنے کیلئے اپنا جنگی بحری بیڑہ اسرائیل کے نزدیک بھیجنے کا اعلان کردیا ہے۔
اس حوالے سے امریکی وزیرِ دفاع لائیڈ آسٹن نے کہا ہے کہ امریکا اس بات کو یقینی بنانے کے لیے کام کرے گا کہ اسرائیل کے پاس اپنے دفاع کے لیے جو ضرورت ہے وہ موجود ہو۔
انہوں نے بتایا کہ اسرائیل کی مدد کے لیے جنگی بحری بیڑٖے روانہ کررہے ہیں، اسرائیل کے لوگوں کی حفاظت کیلئے سیکیورٹی امداد آج سے شروع ہوجائے گی۔
وزیر دفاع لائیڈ آسٹن نے کہا کہ ہمارا خیال ہے کہ حماس کا یہ تازہ حملہ اسرائیل اور سعودی عرب کے تعلقات کو معمول پر لانے کی کوششوں کو ممکنہ طور پر متاثر کرنے کیلئے کیا گیا ہے۔
لائیڈ آسٹن نے ایک بیان میں کہا کہ آنے والے دنوں میں امریکی محکمہ دفاع اس بات کو یقینی بنانے کے لیے کام کرے گا کہ اسرائیل کے پاس اپنے دفاع اور شہریوں کو اندھا دھند تشدد اور دہشت گردی سے بچانے کے لیے ضروری دفاعی صلاحیت موجود ہو۔
from عالمی خبریں Archives - ARYNews.tv | Urdu - Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/qksg0Zu
No comments