طلبا کو نماز ادا کرنے کی اجازت دینا اسکول پرنسپل کو مہنگا پڑ گیا
بھارت کی ریاست اتر پردیش کے شہر لکھنؤ میں طلبا کو نماز ادا کرنے کی اجازت دینا سرکاری اسکول کی پرنسپل کو مہنگا پڑ گیا۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق اسکول کیمپس میں جمعہ کے روز طلبا کے ایک گروہ نے نماز ادا کی جس کی انہوں نے پرنسپل سے اجازت لی تھی۔
طلبا کے نماز ادا کرنے کی ویڈیو جب سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تو محکمہ تعلیم نے اس کے خلاف ایکشن لیتے ہوئے پرنسپل کو معطل کر دیا۔ محکمے کے ایک افسر نے بتایا کہ اس طرح اسکول میں نماز کی ادائیگی محکمانہ ہدایات کی خلاف ورزی ہے۔
محکمہ تعلیم کے افسر دنیش کٹیار کی سربراہی میں معاملے کی تحقیقات کی گئیں جس میں تصدیق ہوئی کہ طلبا نے اسکول کے اندر نماز ادا کی جبکہ اسکول کے دیگر اساتذہ نے بھی گواہی دی۔
تحقیقات رپورٹ کے مطابق پرنسپل میرا یادیو کو اتر پردیش گورنمنٹ سرونٹ (ڈسپلن اور اپیل) رولز 1999 کے تحت معطل کیا گیا جبکہ دیگر اساتذہ کو پیشگی تنبیہ کی گئی۔
from عالمی خبریں Archives - ARYNews.tv | Urdu - Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/e9iCj16
No comments