Breaking News

’مسلمانوں کے اختلاف نے اسرائیل کو جارحیت کا جواز دیا‘

ایرانی صدر ابراہیم رئیسی نے کہا ہے کہ مسلمانوں کے اختلاف نے اسرائیل کو جارحیت کا جواز دیا ہے۔

ایرانی صدر نے اسرائیل جارحیت کے جواب میں مسلم ممالک میں اتحاد کے فقدان پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ مسلم دنیا میں ہم آہنگی اسرائیل کی فلسطین پر بمباری روک سکتی تھی۔

انہوں نے کہا کہ مسلم دنیا میں متحد اور متفقہ موقف ہونا چاہیے تھا صیہونی حکومت کےظلم اور جارحیت کیخلاف مسلم دنیا کو اتفاق رکھنا چاہیے تھا۔

حماس کے پولیٹیکل بیورو کے رکن اسامہ حمدان نے عرب اور مسلم ممالک سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ قابض ریاست سے اپنے تعلقات منقطع کر لیں اور اپنے سفیروں کو واپس بلا لیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ ہم عرب اور اسلامی ممالک اور اقوام متحدہ سے مطالبہ کرتے ہیں کہ وہ [اسرائیلی] جارحیت کو روکنے کے لیے اپنی اخلاقی ذمہ داریاں ادا کریں۔

سعودی عرب نے مغربی ممالک کی منافقت اور دوغلے پن پر سوالات اٹھائے ہیں۔

وزیرخارجہ فیصل بن فرحان نے کڑی تنقید کرتے ہوئے کہا کہ مغرب کے دوغلے رویئے کو مسترد کرتے ہیں، اسرائیل کو بین الاقوامی قوانین کا احترام کرنے پر مجبور کیا جائے۔



from عالمی خبریں Archives - ARYNews.tv | Urdu - Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/U0wt1Fv

No comments