Breaking News

عالمی عدالت انصاف کا اسرائیلی قبضے سے متعلق اہم اعلان

عالمی عدالت انصاف نے اسرائیلی قبضے سے متعلق سماعت کرنےکا اعلان کر دیا۔

بین الاقوامی عدالت انصاف (آئی سی جے) اگلے سال عوامی سماعتیں منعقد کرے گی تاکہ فریقین کو فلسطینی علاقوں پر اسرائیل کے قبضے کے قانونی نتائج کے بارے میں اپنے خیالات پیش کرنے کی اجازت دی جائے۔

دسمبر میں اقوام متحدہ کی 193 رکنی جنرل اسمبلی نے آئی سی جے، جسے عالمی عدالت بھی کہا جاتا ہے سے کہا تھا کہ وہ اسرائیل اور فلسطینیوں کے درمیان جاری تنازع پر اپنا نقطہ نظر پیش کرے۔

عدالت کا کہنا ہے کہ ہالینڈ کے شہر دی ہیگ میں سماعت 19 فروری کو ہوگی۔

نام نہاد مشاورتی رائے کی درخواست خطے میں موجودہ کشیدگی سے پہلے کی گئی تھی اس لیے آئی سی جے کی رائے صرف اور صرف اسرائیلی قبضے پر مرکوز ہوگی۔



from عالمی خبریں Archives - ARYNews.tv | Urdu - Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/w6LjIKW

No comments