Breaking News

’سلامتی کونسل نے فلسطین سے متعلق ذمہ داری پوری نہیں کی‘

ترکیہ نے غزہ کیلئے انسانی ہمدردی کی بنیاد پر پیش قرارداد ویٹو کرنے کی مذمت کی ہے۔

ترک صدر رجب طیب اردوان نے کہا ہے کہ اقوام متحدہ سلامتی کونسل نے فلسطین سےمتعلق ذمہ داری پوری نہیں کی خطے میں امن قائم کرنےکی ترکیہ کی کوششوں پر پانی پھیرا جا رہا ہے فلسطینیوں کوفضائی حملوں کےذریعےاجتماعی سزادی جارہی ہے۔

ترک صدر نے کہا کہ خطے میں امریکی طیارہ بردار جہازوں کی تعیناتی کس لیے ہے؟ اقوام متحدہ سلامتی کونسل کو غیرمؤثر کر دیا گیا ہے اقوام متحدہ سلامتی کونسل نے ایک بار پھر اپنی ذمہ داری پوری نہیں کی۔

ان کا کہنا تھا کہ مغربی ممالک توانسانی حقوق کی باتیں کرنےکاموقع تک نہیں چھوڑتے، مغربی ممالک آج مشرق وسطیٰ میں بھڑکتی آگ پرتیل ڈال رہےہیں۔

طیب اردوان نے مغربی ممالک کی دہری میڈیا کوریج پر بھی تنقید کرتے ہوئے کہا کہ مغربی میڈیا صرف وہ دکھا رہا ہے جو مغربی ممالک کےمفادمیں ہے۔



from عالمی خبریں Archives - ARYNews.tv | Urdu - Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/9SlK1Gw

No comments