Breaking News

امریکا نے خالصتان کو اظہار رائے کی آزادی کا معاملہ قرار دے دیا

واشنگٹن : امریکا نے خالصتان کو اظہار رائے کی آزادی کا معاملہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ ہم خالصتان کے غیرسرکاری ریفرنڈم پر تبصرہ نہیں کریں گے۔

تفصیلات کے مطابق واشنگٹن میں امریکی محکمہ خارجہ کے نائب ترجمان ویدانت پٹیل نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ امریکا میں لوگوں کو اظہار رائے کی آزادی کا حق ہے، ہم خالصتان کےغیرسرکاری ریفرنڈم پر تبصرہ نہیں کریں گے۔

ویدانت پٹیل کا کہنا تھا کہ پہلی ترمیم کے تحت امریکا میں لوگوں کو پُرامن احتجاج کا حق ہے۔

امریکی ترجمان نے کہا کہ وزیراعظم ٹروڈو کے بھارت پر الزامات پر گہری تشویش میں ہیں، کینیڈا میں سکھ رہنما کے قتل کی تحقیقات کا آگے بڑھنا انتہائی اہم ہے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ کینیڈا میں قتل ہونے والے سکھ رہنما کے مجرمان کو انصاف کے کٹہرے میں لایا جائے،امریکا نے عوامی اور نجی طور پر بھارتی حکومت سے تحقیقات میں تعاون پر زور دیا ہے۔



from عالمی خبریں Archives - ARYNews.tv | Urdu - Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/uKlQGSI

No comments