خالہ کے انکار کے بعد بچی نے اپنا لیپ ٹاپ خود تیار کرلیا، تصاویر وائرل
چھوٹی بچی نے اس وقت سوشل میڈیا صارفین کی توجہ حاصل کرلی جب خالہ کی جانب سے لیپ ٹاپ دینے سے انکار کے بعد اس نے خود اپنا لیپ ٹاپ بنا لیا، انٹرنیٹ پر تصاویر وائرل ہوگئی۔
نیہا نامی خاتون نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ’ایکس‘ پر ایک پوسٹ شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ ’میری بھانجی نے مجھ سے میرا لیپ ٹاپ مانگا پر میں نے انکار کردیا جس کے بعد اس بچی نے تین گھنٹے کی محنت سے خود اپنا لیپ ٹاپ تیار کرلیا‘۔
خاتون نے اپنی پوسٹ کے ساتھ ہی رونے والی ایموجی بھی بنائی جو یہ ظاہر کرتا ہے کہ انھیں بھانجی کو لیپ ٹاپ نہ دینے کا افسوس ہے جب کہ انھوں نے بچی اور لیپ ٹاپ کی تصاویر بھی شیئر کیں۔
دیکھتے ہی دیکھتے یہ تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئیں اور کئی صارفین بچی کے اس اقدام اور محنت کی تعریف کرتے نظر آئے۔
My niece asked for my laptop and i said no so she spent 3 hours making her own laptop pic.twitter.com/Bb7EK7BN97
— Neha (@LadyPeraltaa) October 1, 2023
ایک صارف نے لکھا کہ یہ بہت ہی اچھا لیپ ٹاپ ہے کم از کم اس میں مستقل طور پر ونڈوز تو اپ ڈیٹ نہیں کرنا پڑے گا۔ ایک شخص نے لکھا کہ بچی کے کی بورڈ میں زیادہ آپشن موجود ہیں اور آپ کے لیپ ٹاپ سے کہیں سستا ہے۔
’ایکس‘ پر ایک صارف نے لکھا کہ جب بھی میرے بھانجے بھانجیاں مجھے سے فون، لیپ ٹاپ یا کسی کھانے کی فرمائش کرتے ہیں میں اسے پورا کردیتا ہوں اس سے مجھے خوشی ہوتی ہے۔
from عالمی خبریں Archives - ARYNews.tv | Urdu - Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/iRCzH5U
No comments