Breaking News

سعودی عرب: سیاحت سے متعلق بڑا فیصلہ

سعودی عرب میں سیاست سے متعلق بڑا فیصلہ کرلیا گیا ہے، حکام کا کہنا ہے کہ مملکت میں سیاحوں کے لیے ہیلتھ انشورنس پالیسی کی انتہائی حد ایک لاکھ ریال ہو گی۔

بین الاقوامی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق سعودی ہیلتھ انشورنس کونسل کی جانب سے غیر ملکی سیاحوں کی ہیلتھ پالیسی کی تفصیلات جاری کردی گئی ہیں۔

ہیلتھ انشورنس کونسل کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ ہنگامی صحت خدمات میں طبی معائنہ، بیماری کی تشخیص،علاج، دوائیں اور پری میچور بچوں کی ضروریات شامل ہیں۔

انشورنس دستاویز کے مطابق سیاحوں کو ہیلتھ انشورنس کے تحت صرف ہنگامی صحت خدمات فراہم کی جائیں گی،غیرملکی سیاحوں کو مختلف صحت خدمات فراہم کی جائیں گی۔ ان کی مجموعی انتہائی حد ایک لاکھ ریال ہو گی۔ غیرملکی سیاحوں کی ہیلتھ انشورنس ویزے کے اجرا کی تاریخ سے موثر ہو گی۔

ہنگامی حالات میں دانتوں کی ٹریٹمنٹ کو شامل کیا جائے گا، اس کے علاوہ دانتوں کی فلنگ، فضائی ایمبولینس، زچگی اور حمل، ٹریفک حادثات، ہنگامی ڈائیلائسز اور میت کو وطن پہنچانا شامل ہے۔

دوسری جانب سعودی ریلویز (ایس اے آر) نے فرانسیسی کمپنی ’السٹوم‘کے ساتھ ایک معاہدے پر دستخط کے بعد سعودی عرب میں ہائیڈروجن ٹرین کے تجربات شروع کرنے کا اعلان کیا ہے۔

اس کا مقصد ضروری آپریشنل تجربات اور مطالعہ کرنا ہے تاکہ اس قسم کی ٹرین کی تیاری پر کام کیا جا سکے۔ اس حوالے سے سعودی محکمہ ریلوے’ایس اے آر‘ اور فرانسیسی السٹوم کمپنی کے کے ساتھ معاہدے پر دستخط کیے۔

سعودی محکمہ ریلوے نے اس اکتوبر میں تجربات کا آغاز کیا ہے۔ ان ٹرینوں کا آپریشن مشرق وسطیٰ اور شمالی افریقہ کے خطے میں اپنی نوعیت کا پہلا واقعہ ہے۔ یہ تجربہ پائیدار نقل و حمل کی ٹیکنالوجی کو اپنانے کے لیے مملکت کے عزم اور اقدام کی عکاسی کرتا ہے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق سعودی عرب میں ٹرانسپورٹ اور لاجسٹکس کے وزیر اور سعودی ریلویز کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کے چیئرمین انجینیر صالح الجاسر نے وضاحت کی کہ یہ قدم ٹرانسپورٹ اور لاجسٹک خدمات کے لیے قومی حکمت عملی کے مقاصد کا حصہ ہے۔

یہ منصوبہ ایک زیادہ پائیدار ٹرانسپورٹ سسٹم جو جدید ترین سمارٹ ٹیکنالوجیز پر انحصار کرتا ہے مملکت میں ٹرانسپورٹ کے شعبے میں ایک انقلابی اقدام ہوسکتا ہے۔



from عالمی خبریں Archives - ARYNews.tv | Urdu - Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/dIQowW5

No comments