مصری کامیڈین نے اسرائیلی پراپیگنڈے کا پردہ چاک کردیا
مصری کامیڈین باسم یوسف نے برطانوی میڈیا پر اسرائیلی پراپیگنڈے کا پردہ چاک کردیا۔ اسرائیل پر تنقید کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اسرائیل دنیا کی واحد فوجی قوت ہے، جو شہریوں کو بمباری سے پہلے خبردار کرتی ہے۔
غیر ملکی ذرائع ابلاغ کے مطابق مصری کامیڈین باسم یوسف نے کہا کہ اگر روسی افواج بھی اسی طرح یوکرین پر بمباری سے پہلے متنبہ کردیں تو پھر ہم سب پیوٹن سے خوش رہیں گے۔
باسم یوسف کا مزید کہنا تھا کہ اسرائیل کی غزہ پربمباری کی منطق کیا ہے؟ اسرائیل یہ سمجھتا ہے کہ بمباری کرنے سے وہ محفوظ رہے گا؟
دوسری جانب غزہ میں سسکتی انسانیت کے دوران فلسطین کے اسپتال مردہ خانوں میں تبدیل ہونے لگے۔
اسرائیلی جارحیت اور تیل کی کمی کے باعث غزہ کے 14 اسپتال بند ہو گئے ہیں۔ جو اسپتال زخمیوں کو بچانے کی کوشش کر رہے ہیں انہیں بھی نشانہ بنایا جا رہا ہے۔
غزہ میں ایک بڑے اسپتال کو ایک گھنٹہ جنریٹر چلا کر اور پھر ایک گھنٹہ بند کر کے چلایا جا رہا ہے۔
فلسطینی وزارت صحت کے مطابق اسرائیلی فوج نے غزہ میں اسپتالوں کو خالی کرنے کی دھمکی دی ہے اسرائیلی فوج نے الشفاء سمیت 24 اسپتالوں کو خالی کرنے کا کہا ہے۔
اقوام متحدہ نے غزہ کے لوگوں کیلیے پانی کی کمی سے متعلق خبردار کرتے ہوئے کہا ہے کہ اسرائیلی محاصرے کے بعد غزہ کیلئے پانی زندگی اور موت کا معاملہ بن گیا ہے۔
from عالمی خبریں Archives - ARYNews.tv | Urdu - Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/OZ3SefN
No comments