Breaking News

مصنوعی ذہانت کے خطرات کو نظرانداز نہیں کرنا چاہیے، برطانوی وزیراعظم

لندن : برطانوی وزیراعظم رشی سنک نے کہا ہے کہ ہمیں آرٹیفیشل انٹیلی جینس (اے آئی) کے خطرات کو نظرانداز نہیں کرنا چاہیے۔

گزشتہ روز ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے رشی سنک نے کہا کہ اے آئی ٹیکنالوجی کیمیائی ہتھیاروں کو فروغ دے سکتی ہے، امید ہے کہ شرکاء خطرات کی نوعیت پر متفق ہوجائیں گے اور ان کا جائزہ لینے کے لیے ایک عالمی پینل قائم کرسکیں گے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق برطانوی وزیراعظم نے کہا کہ بدترین صورت حال میں معاشرہ آرٹیفیشل انٹیلی جینس (اے آئی) پر تمام کنٹرول کھو سکتا ہے یہاں تک کہ اسے بند بھی نہیں کیا جاسکتا، اگرچہ نقصان کے امکانات پر اختلاف ہے لیکن ہمیں آرٹیفیشل انٹیلی جینس کے خطرات کو نظرانداز نہیں کرنا چاہیے ۔

انہوں نے اپنی تقریر میں جس کا مقصد برطانیہ کو آرٹیفیشل انٹیلی جینس (اے آئی) کے ایک عالمی رہنما کے طور پر پیش کرنا تھا، میں کہا کہ ٹیکنالوجی پہلے ہی ملازمتوں کے مواقع پیدا کر رہی ہے۔

آرٹیفیشل انٹیلی جنس (اے آئی) کی ترقی معاشی ترقی اور پیداواری صلاحیت کو متحرک کرے گی تاہم اس کا لیبر مارکیٹ پر اثر پڑے گا۔

رشی سوناک نے تقریر میں سائبر حملے، دھوکہ دہی اور بچوں کے جنسی استحصال سمیت آرٹیفیشل انٹیلی جنس کی طرف سے پیدا ہونے والی صلاحیتوں اور ممکنہ خطرات کا بھی اعادہ کیا۔



from عالمی خبریں Archives - ARYNews.tv | Urdu - Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/rZfNQ9o

No comments