روسی افسران کو ’رشین لاڈا‘ اور ’چینی کاریں‘ خریدنے کی ہدایت
ماسکو : روسی حکومت نے تمام سرکاری افسران کو ہدایت کی ہے کہ وہ مقامی سطح پر تیارکردہ روسی اور چینی ساختہ کاریں استعمال کریں۔
تفصیلات کے مطابق روس کی حکومت نے مقامی طور پر تیار کی جانے والی کاروں کی ایک فہرست شائع کی ہے جس میں کہا گیا ہے کہ حکام رشین لاڈا گاڑیوں کے ساتھ چین کی تیار کردہ کاروں کو استعمال کریں۔
غیرملکی خبر رساں ادارے روئٹرز کی رپورٹ کے مطابق اس اقدام کا مقصد اس صورتحال پر قابو پانا ہے جو روس یوکرین جنگ کے بعد مغربی ممالک کی جانب سے لگائی گئی پابندیوں کے باعث درپیش ہیں۔
رپورٹ کے مطابق رینالٹ اور نسان جیسے مینو فیکچررز کے جانے کے بعد چینی کار ساز اداروں نے مارکیٹ میں قدم جما لیے ہیں۔
مقامی اخبار نے اس سال اپنی رپورٹ میں کہا ہے کہ کریملن نے روس کے 2024 کے صدارتی انتخابات کی تیاریوں میں شامل امیدواروں سے کہا ہے کہ وہ ایپل آئی فون کا استعمال بند کردیں کیونکہ ایسے آلات تک مغربی انٹیلی جنس ایجنسیوں کی رسائی ممکن ہے۔
فہرست میں درج کردہ روسی کاروں میں پانچ لاڈا ماڈلز ہیں جو روس کی سب سے بڑی کار ساز کمپنی ایوٹواز کے ساتھ ساتھ یو اے زیڈ، آئرس اور ماسکوچ برانڈز اور ایولوٹ الیکٹرک کاریں تیار کرتی ہیں۔
ذرائع نے رائٹرز کو بتایا ہے کہ ماسکوچ تھری ماڈل جے اے سی سیہول ایکس فور ہے جسے ماسکو میں چینی پارٹنر سے خریدی گئی کٹس کا استعمال کرتے ہوئے اسمبل کیا گیا ہے۔
from عالمی خبریں Archives - ARYNews.tv | Urdu - Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/XckETaO
No comments