پیوٹن کا اسرئیلی وزیراعظم سے رابطہ، جنگ بندی پر زور
روس کے صدر ولادیمیر پیوٹن نے غزہ اسرائیل تنازع پر ایک بار پھر ثالثی کی پیشکش کی ہے۔
بین الاقوامی میڈیا رپورٹس کے مطابق پیوٹن نے اسرائیل کے وزیراعظم نیتن یاہو سے فون پر بات کی جس میں غزہ کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
کریملن کے مطابق روسی صدر نے اسرائیل کے نیتن یاہو کے ساتھ ایک کال میں موجودہ تنازعہ کے خاتمے کے لیے ماسکو کی حمایت کی پیشکش کی ہے۔
خبر رساں ادارے کا کہنا ہے کہ ان کے خارجہ پالیسی کے مشیر یوری اوشاکوف نے بتایا کہ پیوٹن نے اسرائیلی وزیراعظم کو ایرانی صدر ابراہیم رئیسی، شام کے صدر بشار الاسد، مصری صدر عبدالفتاح السیسی اور فلسطینی اتھارٹی کے صدر محمود عباس کے ساتھ ہونے والی بات چیت سے بھی آگاہ کیا۔
پیوٹن نے فوری جنگ بندی اور بحران میں فلسطینیوں کے مفادات کو مدنظر رکھنے پر زور دیا تھا۔
from عالمی خبریں Archives - ARYNews.tv | Urdu - Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/NpGUBZS
No comments