Breaking News

غزہ کے قریب فیلڈ اسپتال قائم کرنے کیلیے ترکیہ کا بحری جہاز روانہ

انقرہ: ترکیہ نے غزہ کے مسلمانوں کے علاج معالجے کیلیے غزہ کے قریب فیلڈ اسپتال قائم کرنے کیلیے بحری جہاز روانہ کر دیا جو کل بروز ہفتہ پہنچے گا۔

خبر ملکی خبر رساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق ازمیر سے روانہ کیے گئے بحری جہاز میں فیلڈ اسپتال قائم کرنے کا سامان ہے۔ وزیر صحت فخر الدین قوجہ نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ایکس پر جہاز میں سامان لوڈ کرنے کی تصاویر شیئر کیں۔

فخر الدین قوجہ نے بتایا کہ جہاز میں 51 کنٹینرز موجود ہیں جن میں 20 ایمبولینس، ادویات، جنریٹرز، آپریٹنگ رومز اور انتہائی نگہداشت یونٹ بنانے کا سامان موجود ہے۔

ترکیہ غزہ یا اس کے قریب فیلڈ اسپتال قائم کرنے کیلیے مصر سے بات کرے گا۔

قبل ازیں، ترکیہ صدر رجب طیب اردوان نے اعلان کیا کہ ہم غزہ میں زخمی ہونے والے فلسطینیوں کو اپنے اسپتالوں میں لا کر ان کا علاج کرنے کا منصوبہ بنایا ہے۔

رجب طیب اردوان نے کہا کہ ترکیہ غزہ سے زخمی ہونے والے فلسطینیوں کو وہاں سے بحفاظت نکالنے کیلیے اسرائیل پر دباؤ ڈالے گا۔

یکم نومبر سے رفع کراسنگ کے ذریعے غیر ملکیوں، دوہری شہرت رکھنے والے اور ان لوگوں کو نکالا جا رہا ہے جنہیں فوری طبی امداد کی ضرورت ہے۔



from عالمی خبریں Archives - ARYNews.tv | Urdu - Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/tJ7fdvk

No comments